آڈیولیکس ہمارے سائبرسیکیورٹی کے حالات بتارہی ہیں،فوادچوہدری

in1h1h211.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نوا ز کے داماد سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ہے جس میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پر شہباز شریف کو بتایا جارہا ہےکہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

علاوہ ازیں مریم نواز اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان بھی گفتگو ہوئی جبکہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی۔آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزراء پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کا آفس ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا یہ ہمارے ہاں سائبر سیکیورٹی کے حالات بتاتا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے
https://twitter.com/x/status/1573885365374619648
فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ظاہر ہے سیاسی معاملات کے علاوہ سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے

دریں اثناء سردار ایازصادق، شہبازشریف،رانا ثناء اللہ کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آئی جس میں مستعفی ارکان سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ان کے استعفے میاں صاحب سے منظور کروالیں گے۔

اس پر فوادچوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کیلئے قابل غور جنہیں گمراہ کیا گیا تھا کہ استعفے اسپیکر نے منظور کئے۔
https://twitter.com/x/status/1573896529802596353

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں سے متلعق یہ گفتگو اعظم نذیرتارڑ، راناثناء اللہ، خواجہ آصف، ایازصادق اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ہورہی ہے

https://twitter.com/x/status/1573882239125000192