آپ اس گاڑی کے ڈرائیور نہیں

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
بسم الله الرحمٰن الرحیم

آخر آرمی چیف کو سہون جانے کی کیا ضرورت تھی؟؟...آرمی چیف کا شہروں میں ہونے والی اس دہشتگردی سے کیا تعلق؟؟ کیا لوگوں نے انکو ووٹ دیا ہے؟؟ کیا یہ وزیر اعظم ہیں یا وزیر اعلی ہیں؟؟ کیا آپ حکومتوں کی طرف سے ہونے والی بد انتظامی اور کرپشن کے ذمہ دار ہو؟؟ کیا پولیس کے سیاسی ہونے، اداروں کے کرپٹ ہونے، ناہلی عروج پر ہونے اور کسی شہری سہولت کے نا ہونے اور نا ہی عوامی حساس و ضروری رکارڈ نا ہونے جیسے گاڑیوں کی رجسٹریشن شناختی کارڈ کے اجرا اور دیگر محکموں کے آپ ذمہ دار ہیں؟؟ ان اداروں میں ہونے والی اقربا پروری اور کرپشن کے آپ ذمہ دار ہیں؟؟ کیا اداروں کے سربراہان آپ لگاتے ہیں؟؟ کیا آپ اداروں میں سیاسی بھرتیاں اور اقربا پروری کو رواج دینے میں پیش پیش ہیں؟؟؟

اگر نہیں تو آپکو کس نے کہا ہے کہ بیان دیں کے ہم دہشتگردی کو ختم کردینگے؟؟ آپ کیسے ختم کرینگے؟؟ کیا آپ یہ سارے مسائل حل کردیں گے جو اوپر بیان کیے؟؟

اگر آپ حاکم نہیں جو کہ آپ نہیں تو حاکم وقت کو بولنے دیں....بس

اگلے ہزار سال بھی دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی اگر گورننس کے مسائل حل نا ہووے، اگر کرپشن ختم نا ہوئی، اگر محب وطن قیادت اقتدار میں نا ای......ابھی آپ کا بیان چل رہا ہے کہ عوام پاک فوج پر اعتماد رکھیں....ارے بھائی کیوں؟؟
ہم الله پر بھروسے کے بعد اس حکومت سے کیوں نا پوچھیں...آپ پر کیوں اعتماد کریں؟؟
ہم پولیس پر اعتماد کیوں نا کریں؟؟ ہم اس ملک کے اداروں پر اعتماد کیوں نا کریں؟؟ ہم ان اداروں سے متعلق حکومت وقت کو ذمہ دار کیوں نا سمجھیں؟؟ آپ پر اعتماد کرنے سے ہزار روپے لے کر ریلوے کا گارگو انچارج جو اسلحہ ایک شہر سے دوسرے شہر بھجوادیتا ہے وہ بند ہوجائیگا؟؟ آپ پر اعتماد کرنے سے پولیس کا سپاہی پچاس روپے لے کر جو ٹرک جانے دیتا ہے جس میں اسلحہ بھی ہو تو کوئی بعید نہیں کیا بند ہوجائیگا؟؟ آپ پر اعتماد کرنے سے نادرا کا اہلکار جو رشوت لے کر من پسند برتھ سرٹیفکٹ اشو کردیتا ہے بند ہوجائیگا؟؟
محترم یہی تو ہیں وہ ذرائع اور وسائل جو دہشتگردی کے لئے پاکستان کو سوفٹ ٹارگٹ بناتے ہیں

آپ کا کام سرحدوں کی حفاظت ہے اور ہم آپکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں آپ ہمارے لئے اپنی جانوں کو داؤ پر لگاتے ہیں مگر...آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں

آپ اس گاڑی کے ڈرائیور نہیں
نا ہی آپ اس گاڑی میں بیٹھے ہووے ہیں
اس لئے اس گاڑی کے حفاظت سے پہنچنے کی ذمہ داری نا لیں
جو ڈرائیور ہے وہ جواب دے دیگا
 
Last edited:

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
میرے مطابق دہشتگرد کا باجوڑ سے لاہور اور دیگر شہروں تک پہنچنا فوج ، کے پی کے پولیس اور پنجاب پولیس کی بہت بڑی ناکامی ہے .اسی دوران کچھ لوگ بیان بازی کرکے اپنے اپر لگنے والے اعتراض دور کر رہے ہیں
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

یہ دونو ڈرامہ کرنے گئے تھے

ان دونوں سے دہشت گردی ٹھیک نہی ہو سکتی

Look How both r behaving .....a complete drama

Last edited:

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
Army was failed to secure the border with Afghanistan before starting it's operation. That's why the terrorist fled across the border and starting operating from there. No doubt govt is also a big failure in implementing the NAP. Now Choi Nisar hiding, he could not face the harsh questions from media, so Shahbaz Sharif has to defend his govt actions.
 
kakajee

Minister (2k+ posts)
Wo driver hi hain asal main. Aap ko koi masla hai?

raheel-drives-sharif-along-cpec-lifeline-9a3381ba29f245a0c8699103617df551.jpg

637273-Nawazx-1385475052.JPG
 
Ali-NZ

Minister (2k+ posts)
عسکری تنظیموں پر کیا کلام؟
جن اہداف کا وہ تعین کرتے ہیں وہ حاصل کرکے رہتے ہیں۔

عسکری ادارے کہاں ہیں۔؟
ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہے کہ آپ کے اہداف ومقاصد کیا ہیں؟ آپ انٹیلی جنس ایجنسی چلا رہے ہیں یا نیوز ایجنسی؟ یہ سراغ رساں ادارہ ہے کہ خبر رساں ادارہ؟ یہ سوال اس لیے پیدا ہورہا ہے کہ آپ ہمیشہ ہمیں خبرہی دیتے ہیں۔ ایک سانحے سے پہلے ایک سانحے کے بعد۔

سانحہ کے بعد آپ بتاتے ہیں کہ را و خاد ملوث ہیں۔ ایران کا ہاتھ ہے۔ افغان انٹیلی جنس کا کردار ہے۔ بیرونی مداخلت ہے۔ سی پیک پر حملہ تھا۔ گوادر پر حملہ تھا۔ سانحہ ہوجاتا ہے تو فرماتے ہیں ہم نے صوبے کے حکام کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ حملے کا خدشہ ہے۔

اب لعل شہباز قلندر کے مزار پر رقص کناں روحوں کو چھلنی کیا گیا تو فرماتے ہیں ہم نے خبر کردی تھی، اب جو کوتاہی کا سوال ہے وہ پولیس سے کیا جاے۔ سبحان تیری قدرت

بابا سوال یہ نہیں ہے کہ دہشت گرد مزار میں داخل ہوکر پھٹ کیسے گیے؟ سوال یہ ہے کہ دہشت گرد مزار تک پہنچ گیے اورآپ ہاتھِی کے کان میں سوئے کیسے رہ گئے؟ آپ نے کل ملا کر یہی کارنامہ انجام دیا کہ صوبے کو خطرے سے آگاہ کیا؟ ایک ریڑھی بان تک جانتا تھا کہ دھماکوں کی یہ حالیہ لہر کس جانب کو بڑھ رہی ہے۔ باغ سارا جانتا تھا کہ یہ سیلاب بلاخیزاب کس صوبے کی کون سی دیوارسے جاکر ٹکرائے گا۔ تو آپ کا فائدہ؟

پولیس کی زبوں حالی ہم جانتے ہیں۔ وہ کسی زعم میں بھی تو مبتلا نہیں ہے۔ اس سے ہم پوچھ ہی لیں گے کہ واک تھرو گیٹ کیوں نہیں لگایا۔ یہاں سوال آپ کی اس شکرہ نگاہی کا ہے جو بحیرہ عرب کی گہرائیوں میں مچھلیوں تک کی مشکوک سرگرمیوں کو بھانپ لینے کی دعوے دار ہے۔ آپ بقلم خود نمبر ون ہیں۔ بزعم خود ہمارا وقار ہیں۔

مگر۔!

مظفر گڑھ کے چھ لونڈے دنیا کی طاقتور آرمی کو گھنٹوں تک گھٹنوں کے بل بٹھائے رکھتی ہے، آپ بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ اتنے بے بس کہ جی ایچ کیو میں یرغمال فوجیوں کو چھڑوانے کے لیے آپ کو ملک اسحق کی داڑھی چھونی پڑتی ہے۔
اس بدترین کوتاہی اور تذلیل کا سوال پولیس سے کریں؟

اٹھ لڑکے کامرا ائیربیس میں نہ صرف یہ کہ داخل ہوجاتے ہیں بلکہ گھنٹوں بیس کو یرغمال بناے رکھتے ہیں، گھمسان کا رن پڑا رہتا، آپ بے بس ہوتے ہیں۔

یہی ڈمپر کے الہڑ کنڈکٹر مہران ائیربیس کو نہ صرف یہ کہ گھیرے رکھتے ہیں، بلکہ جہاز تک تباہ کردیتے ہیں، کیلنڈر کا صفحہ پلٹنے تک آپ کو یرغمال رکھتے ہیں، آپ بے بس ہوتے ہیں۔
اس بدترین کوتاہی اور تذلیل کا سوال پولیس سے کریں۔؟

بات پتہ ہے کیا ہے۔؟
بات یہ ہے کہ یہ ملک اپنے پیٹ کی انتڑیاں نکال کر آپ کے بوٹوں کو تسمے مہیا کررہا ہے۔ حیات آباد سے امرتسر تک پھیلے رقبوں اوران رقبوں میں رقص کرتی شاموں کو گوارا کر رہا ہے۔ درجہ اول کی شہریت آپ کی ہوئی۔ یہ جداگانہ طرز زندگی آپ کا ہوا۔ ہمیں آپ کی ہر ادا تسلیم. مگر یار سوال تو گوارا کیجیے۔

آپ سے کارکردگی کا سوال ہو تو برا مانتے ہیں۔ پولیس دہشت گردوں کے خلاف خط اول پر اپنا خون بہارہی ہو تو سہرا آپ اپنے سر باندھ لیتے ہیں۔ گھیرے میں آجائیں تو ملبہ پولیس پہ ڈال دیتے ہیں۔ سرگرمیوں کا پوچھو تو ڈی جی آیی ایس پی آر کا ڈی ایس ایل آر سامنے رکھ دیتے ہیں۔ غفلتوں کا پوچھو تو فلم ریلیز کرکے اس میں شان اور حمزہ علی عباسی کو کائنات تسخیر کرتے ہوئے دکھادیتے ہیں۔ بات پوچھو تو اونچے سروں میں بے تکی شاعری والے گانے سنادیتے ہیں۔

"کیا آپ کی انہی غیر نصابی سرگرمیوں کی ہم قیمت ادا کرتے ہیں؟"

سبھی کچھ آپ پر قربان کرنے کے بعد بھی اگر آپ نے ناک تلے کی سرگرمیوں سے بے خبر رہنا ہے، الزام دوسروں کو دینا ہے تو پھر کم از کم وہ کاغذ کی کشتی اور بارش کا پانی جو آپ کی مراعات کی نذر ہوگیا ہے، واپس کر دیجیے۔
 
SachGoee

Senator (1k+ posts)
اگر آپ پاکستان میں ہیں تو احتیاط کریں۔

یہ ایک کامیاب فورم ہے۔ لاکھ لوگ وزٹ کرتے ہیں۔ 4 ملین کے قریب۔لائکز ہیں ماشاءاللہ۔ مخصوص تھریڈز اور پوسٹرز کو سمجھنے میں مجھے سال لگا ہے۔ وہ جملہ یاد کریں میں تمہیں وہاں سے نشانہ بنائوں گا کہ تمہیں پتا نہیں چلے گا۔

اگر ملک سے باہر ہیں اور ڈوئل نیشنل ہیں تو پھر ٹھیک ہے۔

میری ذاتی رائے ہے کہ اسوقت ہم حالت جنگ میں ہیں اور فوج ہماری امید ہے۔ اسوقت ہمیں فوج کو بیک اپ کرنے موٹیویٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

علی سے پوچھے بنا ...عوام کی بہتری کے لئے ..
 
فوج ہماری محب وطن ہے اور میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں
اگر ہمارے آرمی چیف بیان دیتے بھی ہیں تو چاہتے ہیں کہ قوم کا مورال بلند رہے
میرے اس تھریڈ سے یہی مطلب لیا جانا چاہیے کہ فوج کی کوشش اپنی جگہ مگر فوج کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فوج اپنے اوپر وہ ذمہ داریاں نا لے جو وہ پوری کرنے سے قاصر ہے...بعد میں جب ناکامی ہوگی تو فوج کو ہی برا بھلا کہا جائیگا...اور اس وقت بھی ہمارا خوں جلے گا

فوج حکمرانوں کو اکسپوز ہونے دے...کیوں کہ یہ حکمرانوں کا ہی کام ہے
فوج اپنی ذمہ داریاں جواں مردی سے سرحدوں پر پوری کرتی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے اور ہم اس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں
 
dingdong

Banned
Yeh bajwa NooraY button ki Corruption aur haram karion kaa muhafiz aur Nooray Button ko Panama aur Dawn leaks saay bacha karr Army ko melign karnay ke mission parr hai yeh Nooray Button kaa Muhafiz hai mulkk kaa nahi isko aaj takk corruption ke khilaaf bolnay ki tofeeq nahi huwi kyonke Nooron kaa kaana hai
 
dingdong

Banned

یہ دونو ڈرامہ کرنے گئے تھے

ان دونوں سے دہشت گردی ٹھیک نہی ہو سکتی

Look How both r behaving .....a complete drama

Corrupt Noora Butt aur uska rakhwala aur Corruption kaa savior Bajwa dono kaa anjaam wohi hoga InshaAllah jiskay yeh haqdaar hain Corruption iss Mulk ki sabb saay barri dushman hai aur Bajway jaisa corruption kaa rakhwala iss mulkk kaa khir khwah kaisay ho sakta hai koi bhi corruption kaa hami iss mulk kaa khair khwah nahi
 
Bajwah could not do that , he has not enough abilities...
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
عسکری تنظیموں پر کیا کلام؟
جن اہداف کا وہ تعین کرتے ہیں وہ حاصل کرکے رہتے ہیں۔

عسکری ادارے کہاں ہیں۔؟
ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہے کہ آپ کے اہداف ومقاصد کیا ہیں؟ آپ انٹیلی جنس ایجنسی چلا رہے ہیں یا نیوز ایجنسی؟ یہ سراغ رساں ادارہ ہے کہ خبر رساں ادارہ؟ یہ سوال اس لیے پیدا ہورہا ہے کہ آپ ہمیشہ ہمیں خبرہی دیتے ہیں۔ ایک سانحے سے پہلے ایک سانحے کے بعد۔

سانحہ کے بعد آپ بتاتے ہیں کہ را و خاد ملوث ہیں۔ ایران کا ہاتھ ہے۔ افغان انٹیلی جنس کا کردار ہے۔ بیرونی مداخلت ہے۔ سی پیک پر حملہ تھا۔ گوادر پر حملہ تھا۔ سانحہ ہوجاتا ہے تو فرماتے ہیں ہم نے صوبے کے حکام کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ حملے کا خدشہ ہے۔

اب لعل شہباز قلندر کے مزار پر رقص کناں روحوں کو چھلنی کیا گیا تو فرماتے ہیں ہم نے خبر کردی تھی، اب جو کوتاہی کا سوال ہے وہ پولیس سے کیا جاے۔ سبحان تیری قدرت

بابا سوال یہ نہیں ہے کہ دہشت گرد مزار میں داخل ہوکر پھٹ کیسے گیے؟ سوال یہ ہے کہ دہشت گرد مزار تک پہنچ گیے اورآپ ہاتھِی کے کان میں سوئے کیسے رہ گئے؟ آپ نے کل ملا کر یہی کارنامہ انجام دیا کہ صوبے کو خطرے سے آگاہ کیا؟ ایک ریڑھی بان تک جانتا تھا کہ دھماکوں کی یہ حالیہ لہر کس جانب کو بڑھ رہی ہے۔ باغ سارا جانتا تھا کہ یہ سیلاب بلاخیزاب کس صوبے کی کون سی دیوارسے جاکر ٹکرائے گا۔ تو آپ کا فائدہ؟

پولیس کی زبوں حالی ہم جانتے ہیں۔ وہ کسی زعم میں بھی تو مبتلا نہیں ہے۔ اس سے ہم پوچھ ہی لیں گے کہ واک تھرو گیٹ کیوں نہیں لگایا۔ یہاں سوال آپ کی اس شکرہ نگاہی کا ہے جو بحیرہ عرب کی گہرائیوں میں مچھلیوں تک کی مشکوک سرگرمیوں کو بھانپ لینے کی دعوے دار ہے۔ آپ بقلم خود نمبر ون ہیں۔ بزعم خود ہمارا وقار ہیں۔

مگر۔!

مظفر گڑھ کے چھ لونڈے دنیا کی طاقتور آرمی کو گھنٹوں تک گھٹنوں کے بل بٹھائے رکھتی ہے، آپ بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ اتنے بے بس کہ جی ایچ کیو میں یرغمال فوجیوں کو چھڑوانے کے لیے آپ کو ملک اسحق کی داڑھی چھونی پڑتی ہے۔
اس بدترین کوتاہی اور تذلیل کا سوال پولیس سے کریں؟

اٹھ لڑکے کامرا ائیربیس میں نہ صرف یہ کہ داخل ہوجاتے ہیں بلکہ گھنٹوں بیس کو یرغمال بناے رکھتے ہیں، گھمسان کا رن پڑا رہتا، آپ بے بس ہوتے ہیں۔
اس بدترین کوتاہی اور تذلیل کا سوال پولیس سے کریں؟

یہی ڈمپر کے الہڑ کنڈکٹر مہران ائیربیس کو نہ صرف یہ کہ گھیرے رکھتے ہیں، بلکہ جہاز تک تباہ کردیتے ہیں، کیلنڈر کا صفحہ پلٹنے تک آپ کو یرغمال رکھتے ہیں، آپ بے بس ہوتے ہیں۔
اس بدترین کوتاہی اور تذلیل کا سوال پولیس سے کریں۔؟

بات پتہ ہے کیا ہے۔؟
بات یہ ہے کہ یہ ملک اپنے پیٹ کی انتڑیاں نکال کر آپ کے بوٹوں کو تسمے مہیا کررہا ہے۔ حیات آباد سے امرتسر تک پھیلے رقبوں اوران رقبوں میں رقص کرتی شاموں کو گوارا کر رہا ہے۔ درجہ اول کی شہریت آپ کی ہوئی۔ یہ جداگانہ طرز زندگی آپ کا ہوا۔ ہمیں آپ کی ہر ادا تسلیم. مگر یار سوال تو گوارا کیجیے۔

آپ سے کارکردگی کا سوال ہو تو برا مانتے ہیں۔ پولیس دہشت گردوں کے خلاف خط اول پر اپنا خون بہارہی ہو تو سہرا آپ اپنے سر باندھ لیتے ہیں۔ گھیرے میں آجائیں تو ملبہ پولیس پہ ڈال دیتے ہیں۔ سرگرمیوں کا پوچھو تو ڈی جی آیی ایس پی آر کا ڈی ایس ایل آر سامنے رکھ دیتے ہیں۔ غفلتوں کا پوچھو تو فلم ریلیز کرکے اس میں شان اور حمزہ علی عباسی کو کائنات تسخیر کرتے ہوئے دکھادیتے ہیں۔ بات پوچھو تو اونچے سروں میں بے تکی شاعری والے گانے سنادیتے ہیں۔

"کیا آپ کی انہی غیر نصابی سرگرمیوں کی ہم قیمت ادا کرتے ہیں؟"

سبھی کچھ آپ پر قربان کرنے کے بعد بھی اگر آپ نے ناک تلے کی سرگرمیوں سے بے خبر رہنا ہے، الزام دوسروں کو دینا ہے تو پھر کم از کم وہ کاغذ کی کشتی اور بارش کا پانی جو آپ کی مراعات کی نذر ہوگیا ہے، واپس کر دیجیے۔

علی سے پوچھے بنا ...عوام کی بہتری کے لئے ..
جن کو فکر ہے کہ انکی اربوں کی جائداد باہر کے ملکوں میں بن جائے ، وہ اور کام کیوں کریں ؟؟؟
Simple is that.....
ہمارے ہاں کچھ میں روٹی کی غربت ہے کچھ میں اخلاقی غربت ہے
 
Umer Raza

Politcal Worker (100+ posts)

فوج ہماری م*ب وطن ہے اور میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں
اگر ہمارے آرمی چیف بیان دیتے بھی ہیں تو چاہتے ہیں کہ قوم کا مورال بلند رہے
میرے اس تھریڈ سے یہی مطلب لیا جانا چاہیے کہ فوج کی کوشش اپنی جگہ مگر فوج کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فوج اپنے اوپر وہ ذمہ داریاں نا لے جو وہ پوری کرنے سے قاصر ہے...بعد میں جب ناکامی ہوگی تو فوج کو ہی برا بھلا کہا جائیگا...اور اس وقت بھی ہمارا خوں جلے گا

فوج *کمرانوں کو اکسپوز ہونے دے...کیوں کہ یہ *کمرانوں کا ہی کام ہے
فوج اپنی ذمہ داریاں جواں مردی سے سر*دوں پر پوری کرتی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے اور ہم اس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں
in nalaiqon ko fouj hi NRO waghera ker k hakumat mein laati he. so they know very well how capable they are. nawaz ko hamari fouj to ****** india ki fouj bhi bachane ajati he borders pe.
 
khan_sultan

Banned

فوج ہماری محب وطن ہے اور میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں
اگر ہمارے آرمی چیف بیان دیتے بھی ہیں تو چاہتے ہیں کہ قوم کا مورال بلند رہے
میرے اس تھریڈ سے یہی مطلب لیا جانا چاہیے کہ فوج کی کوشش اپنی جگہ مگر فوج کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فوج اپنے اوپر وہ ذمہ داریاں نا لے جو وہ پوری کرنے سے قاصر ہے...بعد میں جب ناکامی ہوگی تو فوج کو ہی برا بھلا کہا جائیگا...اور اس وقت بھی ہمارا خوں جلے گا

فوج حکمرانوں کو اکسپوز ہونے دے...کیوں کہ یہ حکمرانوں کا ہی کام ہے
فوج اپنی ذمہ داریاں جواں مردی سے سرحدوں پر پوری کرتی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے اور ہم اس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں
تماری تکلیف یہ ہے کے وہ کیوں درگاہ گئے ورنہ تم لعنت بھیجو سب سے پہلے ان طالبان اور دایش پر جو کے ایک مخصوس سوچ مکتبہ کے ہیں جو یہ گھنوانا کام کرتے ہیں تم کو کھل کر ان دہشتگردوں پر لعنت بھیجنی چاہیے ہے تاکہ سب اس کو دیکھ سکیں
 
Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)

فوج کو ان کتوں کے ساتھ نا ملایا کرو فوج اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ... نیشنل ایکشن پلان ان گنجے منجوں کی ذمہ داری تھی جسکی انہوں نے دھجیاں بکھیری ہیں .... اور ویسے بھی پاجامہ کیس ختم ہو جانے دو سارے دھماکے خودی رک جاییں گے ....
 
Back
Top