آپکو یقین کرنا ہی ہوگا خاص طور پر انگلینڈ سے سخت گرم ہوائیں پاکستان میں بھیجی جارہی ہیں

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
جسطرح پاکستان کی مجموعی طور پر پیشگوئی نہیں کی جاسکتی نہ جانے کیوں مجھے انگینڈ جیسے ٹھنڈے ملک سے اسقدر گرم ہوائیں پاکستان بھیجنے کا سبب سمجھ نہیں آرہا ہے ، شاید اس ہی گرمی کا سبب ہے کہ اس جون جیسے مہینے میں حکمران اور عدالتیں اس وحشت اور مہنگائی کی وجہ سے وہ فیصلے کررہے ہیں
جنکے لئے پاکستانی ماضی میں تیار نہ تھے۔

نازونعم میں پلے گرچہ میاں نواز شریف اپنی خاندان "اتفاقی " بھٹی میں گٹر کے ڈھکن پگھلاتے اور والٹن ریلوے ورکشاپ کے لوہے سےاپنے سرئیے بنانے کیوجہ سے مشہور ہوئے اگرچہ ورکشاپ والوں کی عنایات سے وہ گرمی جھیلنا بھول ہی گئے تھے،شاید انگلینڈ کو ان قویالحبثہ میاؤں سے اس ہی لئے گرمی سے ہی ڈیل کرنا ضروری سمجھا۔

لگ رہا ہے قانون قدرت نے ان لوہاروں کی دراز رسی کھینچنے کا فیصلہ بزریعہ لنڈن منتخب کیا ہے ،شکر ہے ان بڑے خاندانی لوہاروں کیساتھ وہ "گڈریہ " اگرچہ زرداری بلوچوں میں چرواہے مشہور ہیں ، اور بسا اوقات وہ خود اپنے شجرے کو دہرتا کہ "'جیل میرا دوسرا گھر ہے"' دیکھا اور سنا جاتا ہے۔
مزید خبروں میں لنڈن سے ایم کیو ایم کے الطاف کو برٹش پاسپورٹ اور تحفظ دینے کے باوجود پولیس نے موصوف کو بھی جیل بھجوادیا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے تعلق بتایا جارہا ہے،

یعنی اب پاکستان میں آیان علی منی لانڈرنگ میں حکومتی سیکیورٹی آفیسر قتل کیس کے ساتھ بےنظیر ،مرتضی بھٹو قتل کیس اور راؤ انوار کو کون پالرہا تھا اور اس سے منسوب اقتال بھی بمعہ لاہور ماڈل ٹاؤن کے ان چودہ انسانی جانوں کے قتل بھی اب اپنے نمبروں اوراحتساب کے لئے منتظر انصاف کی جانب سے انہیں بھی بلایا جانے والا کہا جاسکتا ہے۔
اللہ پاکستان کے لئے سب اچھا کرے ۔آمین
 
Last edited:

Back
Top