آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے
متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی آن لائن ٹیکسی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروسز بند کر دے گی، جس کے بعد یہ کمپنی اپنے سب سے بڑے مارکیٹس میں سے ایک میں اپنے سالوں پر محیط سفر کا اختتام کر رہی ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کرییم والٹ میں بچت ہونے کی صورت میں صارفین کو جلد ہی فنڈز واپس لینے کے طریقے سے متعلق ہدایات موصول ہوں گی۔جبکہ کریم کیئر سروس (کسٹمر سپورٹ) 18 ستمبر 2025 تک دستیاب رہے گی، تاکہ صارفین اپنے کسی بھی معلق معاملے کو حل کر سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1935239360926072871
کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی نے لنکڈ ان پر ایک پوسٹ میں اس فیصلے کو "انتہائی مشکل" قرار دیتے ہوئے درج ذیل وجوہات بیان کیں:کمپنی کے مطابق پاکستان کا مشکل معاشی ماحول – سرمایہ کاری کے لیے درکار وسائل کا حصول مشکل ہو گیا۔
ایک وجہ پاکستان میں دو مزید کمپنیوں یانگو (Yango) اور ان ڈرائیو (inDrive) جیسی کا آنا ہے جنہوں نے اپنی سروس، مناسب کرایوں کی وجہ سے مارکیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔
کریم نے 2016 میں پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا، خاص طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں 3G/4G کنیکشنز عام ہو رہے تھے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھ رہا تھا۔
کرییم نے کرییم کار، کرییم بائیک اور کرییم ڈیلیوری جیسی سروسز متعارف کروائیں، لیکن مقابلے کے دباؤ کے باعث رائیڈ ہیلنگ سیکٹر سے انخلا کرنا پڑا۔
Last edited by a moderator: