آنے والے ساٹھ دنوں سے پہلے!!!۔

saqiwa

MPA (400+ posts)
​سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے اپنے بچوں سمیت حاضر ہونگے، دوسری جانب عمران خان نے نوازا شریف کے ساتھ ساتھ زرداری پر بھی شدید دباؤ کا آغاز کر دیا ہے، جج صاحبان نے فیصلہ محفوظ کیئے جانے کے نام پر ساٹھ دن لیئے یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان ساٹھ دنوں میں رمضان المبارک بھی شامل ہے! اس وقت نوازا شریف اور زرداری کی مٹھی سے ریت نکلتی جا رہی ہے،اب جبکہ پاکستان کے وکلاء نے بھی نواز شریف کے خلاف تحریک کی دھمکی دی ہے! اب آئندہ آنے والے ساٹھ دنوں میں سیاست ایک بہت ہی خطرناک موڑ لینے والی ہے۔

نواز شریف کو معلوم ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا چاہے دکھاوے کے لیئے ہی سہی اور اگر ایسا ہوا تو نواز شریف کی سیاست ختم! زرداری کو معلوم ہے اس وقت نواز شریف سے اندرون خانہ چاہے بیرونی طور پر ہاتھ ملانے سے کچھ نہیں ملے گا الٹا پپلز پارٹی کا مزید بیڑہ غرق ہوگا۔ اس لیئے آئندہ آنے والے دنوں میں یا تو چیف جسٹس ثاقب نثار کوئی ایسا قدم اٹھا دینگے جس کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا لیکن عمران خان پہلے کی جج صاحبان کی تعریفیں​ کرے گا، یا ان ساٹھ دنوں میں بلاول بھٹو کی قربانی دی جائےگی تاکہ پپلز پارٹی میں اگلے انتخابات کے لیئے جان ڈالی جا سکے! یا پھر عمران خان پر اٹیک ہوگا تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری!!! کیا نواز شریف چالیس برسوں کی اربوں ڈالر کی لوٹی ہوئی کمائی اتنی آسانی سے ہاتھ سے جانے دے گا؟

چالیس برسوں کی قتل وغارت کرنے کے بعد سیاست کو برباد ہونے دے گا؟ کیا نواز شریف نے جو مریم کو مستقبل کا وزیر اعظم بنانے کے خواب دیکھے وہ اسے اتنی آسانی سے چکنا چُور ہونے دے گا؟ اگر ان باتوں کا جواب نفی میں ہے تو سمجھ لیں پھر نواز شریف عمران خان اور اس ملک کو برباد​ کرنے کے لیئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ لیکن اگر نواز شریف کو عدالت، فوج یا کوئی بیرونی​ طاقت کوئی تسلی اور گارنٹی دیتی ہے تو پھر نواز شریف ان ساٹھ دنوں میں استعفیٰ دے دے گا اور اپنا کوئی گندہ وزیر اعظم لگوا دے گا اور کہے گا کہ اب نئے انتخابات کرواؤ!!! زرداری اپنی پارٹی تباہ کر چکا اس کے پاس نہ دینے کو کچھ اور نہ کسی سے کچھ ملنے کی امید، اس لیئے اس کے پاس سیاست میں رہنے کے لیئے ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ بیٹے کی قربانی دے اور بیٹی کو آگے لائے!! اس کے علاوہ زرداری اب تہی دامن ہوچکا اس کے تمام راستے بند ہوچکے،زرداری اب ایک ہانکا ہوا شیر ہے جو اب اپنی سیاست بچانے کے لئیے کسی حدتک بھی جا سکتا ہے!!! عمران خان کو نہ صرف نواز شریف پر مذید دباؤ بڑھانا چاہیئے بلکہ پپلز پارٹی سے کنارہ کش رہنا چاہیے۔

لگتا ہے شاہ محمود قریشی عمران خان کو پھر پپلز پارٹی کے ھاتھوں برباد نہ کروا دے اس لیئے عمران خان کو کسی طور پپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے،، تحریک انصاف رمضان المبارک میں جلسے جلوس تو نہیں کر سکے گی اس کا حل یہ ہے کہ اس تمام مہینے میں اسمبلی میں تواتر کے ساتھ جایا جائے تاکہ نواز شریف پر دباؤ میں کمی نہ آئے!!! لیکن مجھے لگ ایسا رہا ہے کہ یہ ساٹھ دن پورے ہونے سے پہلے ہی نواز شریف استعفیٰ دے دےگا!!! جماعت اسلامی افسوس کہ اپنی سابقہ روایت برقرار رکھے گی عشق کسی سے ملاقاتیں کسی سے والا حساب ہوگا اس کا اور اس کی آج تک کی ناکامی کی بڑی وجہ ہی یہی ہے،اس بار بھی یہ جماعت تحریک انصاف کو دھوکہ دے گی، ،، یہ آنے والے ساٹھ دن پہلے سے بھی کہیں زیادہ اہم ہیں پاکستان اور ہم پاکستانیوں کے لیئے!!!۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top