آنگن تو کشادہ ہو گیا

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)


پیڑ کے کٹنے سے آنگن تو کشادہ ہو گیا
دکھ پرندوں کا مگر حد سے زیادہ ہوگیا


کھِچ گئی دیوار گھر میں آدھا آدھا ہوگیا
درمیاں جیسے ہمالہ ایستادہ ہو گیا


اے ٹپکتی چھت میں تجھ پر اور مٹی ڈالتا
پر ترا شہتیر ہی بھر کر برادہ ہوگیا


اس برس عریانیت پر احتجاج ایسے ہوا
ہر شجر آندھی کے آگے بے لبادہ ہوگیا


 
Last edited by a moderator:

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
کم علم ہوں اگر آپ نے کہے ہیں بہت بامعنی اور بر محل ،بہت خوب کچھ ایسا ہی لکھا کریں۔ویسا نہ لکھا کریں

اے ٹپکتی چھت میں تجھ پر اور مٹی ڈالتا
پر تیرا شہتیر ہیبھراکر برادہ ہو گیا
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس بار جو ایندھن کےلئے کٹ کےگرا ہے
چڑیوں کو بڑا پیار تھا اُس بوڑھے شجر سے
پروین شاکر
 

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
مٹی ہوا جاتاہے میرے ہیرے کو بچالو
گر چھن گیا تم سے بہت گریہ و افسوس کرو گے
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
کم علم ہوں اگر آپ نے کہے ہیں بہت بامعنی اور بر محل ،بہت خوب کچھ ایسا ہی لکھا کریں۔ویسا نہ لکھا کریں

اے ٹپکتی چھت میں تجھ پر اور مٹی ڈالتا
پر تیرا شہتیر ہیبھراکر برادہ ہو گیا




ہم اور شاعری نہ بابا۔ ۔ ۔ ۔
مہ وشوں کو خوش کرنے کا طریقہ ہے اور تو ہنر نہیں رکھتے ہیں، مصوری کی جگہ شاعری سے کام چلاتے ہیں وہ بھی کسی اور کی۔
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
اس بار جو ایندھن کےلئے کٹ کےگرا ہے
چڑیوں کو بڑا پیار تھا اُس بوڑھے شجر سے
پروین شاکر




یک لخت گرا ہے تو جڑیں تک نکل آئیں
جس پیڑ کو آندھی میں بھی ہلتے نہیں دیکھا
پروین شاکر
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
مٹی ہوا جاتاہے میرے ہیرے کو بچالو
گر چھن گیا تم سے بہت گریہ و افسوس کرو گے

غریب شہر ترستا ہے اک نوالے کو
امیر شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں
 

Back
Top