آنکھوں کے ذریعے مہلک امراض کی نشاندہی

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]آنکھوں کے ذریعے انسان میں مہلک امراض کی نشاندہی کی جاسکتی ہے، ماہرین
[/h] ویب ڈیسک جمعـء 10 جولائ 2015
374193-eyefinal-1436451208-438-640x480.jpg





ماہرین کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور ساخت سے بہت سے امراض کا قبل از وقت بتا لگایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: آنکھوں کو جسم کی کھڑکی کہا جاسکتا ہے اور شاعروں نے آنکھوں کو احساسات کا جھروکہ کہا ہے لیکن اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ آنکھوں کی رنگت، بناوٹ اور مختلف کیفیات سے مختلف امراض کا پتا بھی لگایا جاسکتا یا مستقبل کے امراض کا اندازکیا جاسکتا ہے جن میں کئی امراض جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں جب کہ ان میں امراض میں ذیابیطس کا مرض بہت پہلے ہی آنکھوں میں اپنا عکس نمایاں کردیتا ہے۔
سرخ آنکھیں:
0-redeyes-1436451305.jpg

آنکھوں کی مسلسل سرخی بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ بھی ہوسکتی ہے جب کہ آنکھیں مسلسل سرخ رہیں تو اس کی وجہ ایک وائرس بھی ہوسکتا ہے۔ ہماری آنکھوں میں خون کی باریک رگیں ہوتی ہیں جو بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی صورت میں مزید نمایاں ہوجاتی ہیں اس لیے آنکھوں کی غیرمعمولی سرخی کو نظر انداز نہ کیجئے۔
آنکھوں میں پیلے دھبے:
0-yellowpatchesineyes-1436451439.jpg

آنکھوں میں پیلاہٹ کے دھبے چکنائی کو ظاہر کرتے ہیں لیکن یہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بھی ہوسکتے ہیں۔
پتلی کے گرد سفید حلقہ:
0-whiteiris-1436451494.jpg

آنکھ کی پتلی کے گرد عموماً گہری رنگت کی آؤٹ لائن ہوتی ہے جسے پتلی کا حلقہ (آئرس رِنگ) کہا جاتا ہے اگر یہ حلقہ سفید ہے تو یہ خون میں کولیسٹرول کی بلند سطح کو بھی ظاہر کرتا ہے اسی طرح پپوٹوں پر چربی کے مجموعے بھی کولیسٹرول کی بلند سطح اور امراضِ قلب کو ظاہر کرتے ہیں۔
پپوٹوں کی زرد رنگت:
0-yellowilid-1436451538.jpg

اگر پپوٹوں کی رنگت پیلی ہو تو یہ جسم میں خون کی کمی کو ظاہر کرتا ہے اور اس کا علاج صرف فولاد سے بھرپور غذاؤں کا استعمال ہے۔
باہر کو نکلے ہوئے آنکھوں کے ڈیلے:
0-bulgingeyes-1436451573.jpg

ماہرین کے مطابق آنکھوں کے اُبھرتے ہوئے ڈیلوں کا تھائیرائڈ غدود سے تعلق ہوسکتا ہے۔ تھائیرائڈ غدود سے خارج ہونے والے ہارمون آنکھوں پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔ تھائیرائڈ غدود ہمارے گلے کے نچلے حصے کی جانب موجود ہوتے ہیں اس سے بے ضرر امراض سے لے کر سرطان کے مرض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔
پلکوں کا ڈھلکنا:
0-droopingeyelid-1436451611.jpg

ایک آنکھ یا دونوں آنکھوں کی پلکوں کا نیچے کی جانب ڈھلک جانے کا عمل فالج (اسٹروک) اور بیلز پالسی کو ظاہر کرتا ہے اگر بولنے میں دقت ہو، چہرے کا حصہ بہت دیر تک سن رہتا ہو تو یہ فالج کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ بعض ماہرین اسے دماغی رسولی کا پیش خیمہ بھی قرار دیتے ہیں۔
آنکھوں میں مسلسل پیلا ہٹ:
0-yellow-1436451638.jpeg

آنکھوں میں پیلا پن متاثرہ جگر کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے ان میں جگر پر ورم ، ہیپا ٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض شامل ہیں۔ آنکھوں کی پیلی رنگت ایک کیمیکل بلیروبن کی وجہ سے ہوسکتی ہے جو خون میں ہیموگلوبن کی شکستگی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

 
Sponsored Link