آنسووں میں بڑی طاقت ہوتی ہے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

36303237_1700181860034932_780879402928963584_n.jpg

images

یہ آنسو اس وقت انقرہ میں بہہ گئے تھے جب جنرل جمال گرسل نے وزیراعظم عدنان مندریس کو پھانسی پر لٹکایا -
یہ آنسو اس وقت قونیا میں بہہ گئے تھے جب وزیراعظم نجم الدین اربکان کی رفاہ پارٹی اور فضیلت پارٹی کو کالعدم قرار دیا گیا -
یہ آنسو اس وقت استنبول میں بہہ گئے تھے جب نوجوان ایردوان کو جیل میں ڈال دیا گیا -
یہ آنسو اس وقت 1993 میں بہہ گئے تھے جب وزیراعظم ترگت اوزال کو مارا گیا -
اوریہ آنسو آج اس وقت خوشی سے بہہ گئے جب ستر سال سے حق , سچ , ایمان اور ملت کو دوبارہ پانے کے لئے جدوجہد کرنے والی قوم کو منزل مقصود مل گیا
آنسووں میں بڑی طاقت ہوتی ہے , یہ فرش پر بہتی ہے اور عرش کو ہلاتی ہے , اس نوجوان کے آنسو ترکی کی تاریخ ہے , غریب و سادہ و رنگین ہے داستان ترک
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
36242427_1236439436487377_4548918228197310464_n.jpg

کچھ دوست ترک لڑکیوں کی ٹائٹ جینز اور شرٹ والی تصاویر لگا کر پاکستانی اسلامسٹوں سے کہتے ہیں کہ اردگان کا اسلام تو یہ ہے۔ اس "انکشاف" کے ذریعے وہ درحقیقت اسلامسٹوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اردگان آپ کی حمایت کا اہل نہیں۔ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کمال اتاترک کی آمریت میں "آزادی اظہار" کی ماں، بہن اور بیٹی سب کا ریپ کردیا گیا تھا۔ ترکی میں اسلامی شناختوں کو مٹانے کی مہم اس منظم انداز سے چلائی گئی کہ رسم الخط تک کو نہ بخشا گیا۔ ملک کو ڈنڈے کے زور پر مکمل مغربی رنگ میں رنگ دیا گیا اور وہاں بھی شرم حیا کو طعنہ بنا کر ملک سے نکال دیا گیا۔ اس ماحول میں پیدا ہونے والی چوتھی نسل سے آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ عبایا اوڑھ کر ذکر و اذکار کرتی نظر آئے گی ؟ اسے سرے سے اسلامی تعلیمات اور اسلامی تہذیب و تمدن کی خبر ہی نہیں ہے میرے عزیز !۔ اس ماحول کو تبدیل کرنے کے اب دو طریقے ہیں، ایک یہ کہ کمال اتاترک کی طرح اسے ڈنڈے کے زور پر بدلا جائے اور دوسرا یہ کہ اسے تعلیم و تربیت کے ذریعے ٹھیک کیا جائے۔ اردگان نے یہی دوسری راہ چنی ہے کیونکہ یہ فطرت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ترکوں کو قرآن مجید کی درست تلاوت سکھانے کے لئے کس بڑے پیمانے پر ترکی میں کام ہو رہا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں عرب و پاکستانی علماء کو مدعو کرکے ترکی میں بڑے پیمانے پر علمی مجالس کا انعقاد شروع ہو چکا ہے جن سے ترک علماء بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ؟ کیا آپ نے کبھی انہی ٹائٹ جینز والی لڑکیوں کو حسن قرات کی مجالس میں اللہ کے کلام کی سماعت کے دوران روتے دیکھا ہے ؟

ان ٹائٹ جینز و شرٹ والی لڑکیوں کو اگر آپ نے جناح سپر والی لڑکیاں سمجھ رکھا ہے تو بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں آپ کیونکہ ان کی گاڑیوں کے ڈش بورڈ سے کنڈوم نہیں قرآن مجید کے نسخے برآمد ہوتے ہوں۔ ان کا دینی شوق و ذوق میری اور آپ کی عبایا پہننے والی بیٹی سے بدرجہا بڑھ کر ہے، بس انہیں ابھی وہ ملنے کا مرحلہ باقی ہے۔ ترک سوسائٹی کو بدلنے میں ابھی کم از کم بھی 30 سال اور لگیں گے لیکن بتدریج آنے والی یہ تبدیلی آپ دیکھ کر رہیں گے۔ آپ کہتے ہیں کہ اردگان کے دور میں ترک مساجد کے ساتھ شراب خانے بنے ہوئے ہیں۔ بالکل بنے ہوئے ہیں لیکن شراب خانے اردگان نے نہیں بنائے بلکہ اس سیکولزم نے بنائے ہیں جس کی عمارت پچھلے پندرہ سال سے ترکی میں گرائی جا رہی ہے۔ آپ آج شراب خانے بند کرائیں گے تو شراب کے نشے کی عادی ترک قوم کا نشہ توٹنے پر ردعمل کیا ہوگا ؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنڈی میں گٹکا بند کرایا ہے تو میری حالت خراب ہو رہی ہے کیونکہ مجھے تو اس کی طلب ہوتی ہے، اب میں نے کراچی میں بھائی سے کہا ہے کہ فورا گٹکا بھیجئے میرے دماغ کی حالت خراب ہو رہی ہے اور سوچ یہ لیا ہے کہ آنے والے رمضان میں پان گٹکے کے نشے سے بتدریج جان چھڑا لی جائے۔ ترکی میں شراب خانے گرانا مسئلے کا حل نہ ہوگا، اگر اردگان یہ کرے گا بھی تو خود میں اس کی مخالفت کروں گا۔ مسئلے کا حل یہ ہے کہ تعلیم و تربیت کے ذریعے لوگوں کو شراب کے نشے سے نکلنے پر آمادہ کیا جائے اور جب یہ ہو جائے گا تو یہ شراب خانے خالی ہوتے چلے جائیں گے اور ان کے مالکان خود ہی انہیں بند کرتے چلے جائیں گے کیونکہ جس کار و بار میں نفع ہی نہ رہے وہ بند ہوجاتا ہے۔

رعایت اللہ فاروقی
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

36176407_1233930896738231_3126509065027452928_n.jpg

مسعود ابدالی

کررہاتھاغمِ جہاں کاحساب
آج تم یاد بے حساب آئے

آج جبکہ تُرک ملت سلطانی جمہور پر اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہے، ان شُہداء کی جدائی کے زخم تازہ ہوگئے ہیں جنکے گرم لہو نے سیکیولر ازم کے اندھیروں میں ایمان و یقین کے دیپ روشن کئے۔

بے خدا سیکیولرازم سے نجات میں نجم الدین اربکان مرحوم کی بصیرت اور طیب ایردوان کی ہمت و انتھک محنت کا بڑا ہاتھ ہے
لیکن
قصرجمہوریت کی بنیاد کو وزیراعظم عدنان میندریس، وزیر خارجہ فطین رستم اور وزیرخزانہ حسن ارسلان کے پاک و مبارک لہونے معطر کررکھا ہے۔

جب 1950ء میں پہلی بار آزادانہ انتخابات ہوئے تو عدنان میندریس کی ڈیموکریٹک پارٹی نے 487 کے ایوان میں 408 نشستیں جیت کر سیکیولر قوتوں کو حیران کردیا۔

چار سال بعد 1954ء کے انتخابات میں اتاترک کی ریپبلکن پارٹی کا بالکل ہی صفایا ہوگیا اور عدنان میندریس نے 541 میں سے 503 نشستیں جیت لیں۔

1957ء میں ڈیمو کریٹک پارٹی نے ایک بار پھر دو تہائی نشستیں جیت کر کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

اپنے عہد اقتدار میں میندریس سرکار نے
سارے ترکی میں صنعتوں کا جال بچھا دیا.
ترکی نے مغرب سے قریبی تعلقات قائم کئے اور
نیٹو کی رکنیت حاصل کی۔
ایک آئینی ترمیم کے ذریعے حکومت کو پارلیمینٹ کے سامنے جوابدہ کیا گیا.
شہری آزادیوں کو بحال کیا گیا.
مدارس میں عربی تعلیم کی اجازت دی گئی.
مساجد سے عربی میں اذان بحال کی گئی.
اسکارف لینے والی خواتین کے پبلک پارکوں میں داخلے پر پابندی ختم کردی گئی۔

جناب میندریس کے ان اقدامات کی حزب اختلاف نے سخت مخالفت کی۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف عصمت انونو نے جب ان سے طنزیہ پوچھا کہ وہ شریعت نافذ کرکے خلافت کب بحال کر رہے ہیں تو جناب میندریس نے بے دھڑک جواب دیا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو مکمل شریعت بھی نافذ ہوسکتی ہے۔ اس پر انکے وزیرخارجہ فطین رستم نے پُر امید انداز میں کہا کہ انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا اور وزیر خزانہ حسن ارسلان بےاختیار اللہ اکبر کہہ اٹھے۔

پارلیمان کی یہ گفتگو ان تینوں کیلئے موت کا پیغام لائی۔ 27 مئی 1960ء کو حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔
سرسری سماعت کے دوران استغاثہ نے جو فرد جرم عائد کی اسکے مطابق
بند عربی مدارس کی بحالی،
بند مساجد کا اجرا ،
عربی میں اذان
اور
خاتون پولیس افسران کے سر ڈھانکنے کی اجازت
ریاست کے خلاف گھناونا جرم اور سیکیولر ازم سے صریح انحراف تھا۔ ان 'سنگین' الزامات کے ساتھ پارلیمینٹ کے اجلاس میں خلافت بحال کرنے کا عزم ناقابل معافی ٹہرا۔

عدنان میندریس اور انکے دونوں ساتھیوں کو سزائے موت سنادی گئی اور اپیل و نظر ثانی کے تکلف میں پڑے بغیر 17ستمبرکو یہ تینوں تختہ دار پر لٹکا دئے گئے۔

یہ مقدمہ کتنا شفاف تھا اسکا اندازہ چیف پراسیکیوٹر محمد فیاض کے بیان سے ہوتا ہے جو انھوں نے پریس کو جاری کیا۔ محمد فیاض کے مطابق ترکی کے صدر جمال گُرسل نے جناب میندریس اور انکے ساتھیوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ھوئے۔ صدر نے موت کے حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آئین کے مطابق غداری کا مقدمہ صرف کھلی عدالت میں چلایا جاسکتا ہے جبکہ اس انتہائی اھم مقدمے کی سماعت چند نوجوان فوجی افسروں نے بحر مرمارا کے ایک تنگ و تاریک جزیرے پر کی اورصدر و وزیراعظم کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انکو دوساتھیوں سمیت تختہ دار پر کھینچ دیا گیا۔

جناب میندریس کے آھنی اعصاب کا مظاھرہ اسوقت ہوا جب پھانسی کی صبح رات کے تیسرے پہر جلاد، جیل کے سپر انٹنڈنٹ کے ھمراہ انکے سیل میں داخل ہوا۔ موصوف کے خراٹوں سے سارا سیل گونج رھا تھا اور وہ اتنی گہری نیند میں تھے کہ بیدار کرنے کیلئے انکے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارنے پڑے۔ جلاد کا کہنا ہے کہ اس نے پوری زندگی میں سزائے موت پانے والے فرد کو ایسا پرسکون نہیں دیکھا۔

انکی موت کے بیس سال بعد ایک آئینی عدالت نے جناب میندریس کی پھانسی کو وحشیانہ قتل قرار دیا اور انھیں جدید ترکی کا معمار قرار دیتے ہوئے انکے لئے عظیم الشان مقبرہ تعمیر کیا گیا انکے دونوں سزا یافتہ ساتھی بھی اسی مقبرے میں انکے ساتھ آسودہِ خاک ہیں۔ انکی آبائی شہر ازمیر کے ھوائی اڈے اور مرکزی جامعہ کو بھی جناب میندریس کے نام سے موسوم کیا گیا۔

کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
 
hawkinthesky111

Minister (2k+ posts)
ان ٹائٹ جینز و شرٹ والی لڑکیوں کو اگر آپ نے جناح سپر والی لڑکیاں سمجھ رکھا ہے تو بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں آپ کیونکہ ان کی گاڑیوں کے ڈش بورڈ سے کنڈوم نہیں قرآن مجید کے نسخے برآمد ہوتے ہوں۔ ا

This is an example of sweeping statement..... has the writer seen this thing with his own eyes..
kuch haya kerooo...
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
ان ٹائٹ جینز و شرٹ والی لڑکیوں کو اگر آپ نے جناح سپر والی لڑکیاں سمجھ رکھا ہے تو بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں آپ کیونکہ ان کی گاڑیوں کے ڈش بورڈ سے کنڈوم نہیں قرآن مجید کے نسخے برآمد ہوتے ہوں۔ ا

This is an example of sweeping statement..... has the writer seen this thing with his own eyes..
kuch haya kerooo...

یہ کون سا اسلامی کلچر ہے ؟ اسلام کے نام پر دھبہ ہیں ، مادر پدر آزادی کا نام ترقی ہے ، احساس کمتری کی ماری قوم ہے ، یہ نمونے اور کلچر پاکستان کے اکثر شہروں میں نظر آتا ہے ، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ، یہ لبرل ،دیسی مافیا چاہتا ہے کہ اس قوم کو بھی بے غیرت بنا دیا جائے ،یہ زور لگا لیں ، قلم کار نے درست لکھا ہے ، فحاشی اور بے حیائی کے اڈے موجود ہیں اور دیسی لبرل مافیا اس کو کلچر سمجھتا ہے
 
Last edited:

main-qimg-5093c6950299a8af122e38f96a116033-c
as i said earlier.... it was a sweeping statement... nobody is for this madar pidur azadi
but the way the write has said that Condoms come out of the dashboards is exaggeration and if he has not seen form his own eyes then this is Tuhmat... hopefully u get my point and even if now you dont get it then i would rest my case here. take care
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
as i said earlier.... it was a sweeping statement... nobody is for this madar pidur azadi
but the way the write has said that Condoms come out of the dashboards is exaggeration and if he has not seen form his own eyes then this is Tuhmat... hopefully u get my point and even if now you dont get it then i would rest my case here. take care

پاکستان میں پولیس کنٹرول میں ایسا ہوا ہے اور خبر بھی بنی ہے ، شائد اس وجہ سے اس نے اپنی تحریر میں حوالہ دیا ہے ، آپ کے نقطہ نظر سے متفق ہوں ، اس کی ضرورت نہ تھی
 
Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Yeh MMA walay pata nahi Turki ki chachay mamay kis khusi mein banay huway hain ? Aur pata nahi in moulvion ka Islam sirf aurton se shuru hota hai aur aurton pe hi khatam ho jata hai?

What a lame attempt by these MMA moulvi lovers to paint Adnan as somekind of Islamic hero and then somehow trying to show they are like him, forgetting the fact what an A.hole he was, responsible for killing ethinic greek minorities and destroying their businesses and burning down churches, he also like these moulvis used Islam as a political tool for the feeble minded while he himself was very pro western and what brought him down was setting up a kangaroo court type ithisaab commission consisting only of his party members with huge judicial powers with no right of appeal for the convicted and to do what they please with their opponents in the name of accountability. He was already famous for being intolerant towards the free press with major censorship and arrests of journalists who wrote against him.

Basically a Turkish Version of Nawaz Sharif.

So when he also like Nawaz Sharif got too out of hand the Army had to step in and take over unfortunately Musharraf was a coward and could not carry out the same punishment the Turkish Army did to this Turkish Nawaz Sharif
 
Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
36242427_1236439436487377_4548918228197310464_n.jpg

کچھ دوست ترک لڑکیوں کی ٹائٹ جینز اور شرٹ والی تصاویر لگا کر پاکستانی اسلامسٹوں سے کہتے ہیں کہ اردگان کا اسلام تو یہ ہے۔ اس "انکشاف" کے ذریعے وہ درحقیقت اسلامسٹوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اردگان آپ کی حمایت کا اہل نہیں۔ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کمال اتاترک کی آمریت میں "آزادی اظہار" کی ماں، بہن اور بیٹی سب کا ریپ کردیا گیا تھا۔ ترکی میں اسلامی شناختوں کو مٹانے کی مہم اس منظم انداز سے چلائی گئی کہ رسم الخط تک کو نہ بخشا گیا۔ ملک کو ڈنڈے کے زور پر مکمل مغربی رنگ میں رنگ دیا گیا اور وہاں بھی شرم حیا کو طعنہ بنا کر ملک سے نکال دیا گیا۔ اس ماحول میں پیدا ہونے والی چوتھی نسل سے آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ عبایا اوڑھ کر ذکر و اذکار کرتی نظر آئے گی ؟ اسے سرے سے اسلامی تعلیمات اور اسلامی تہذیب و تمدن کی خبر ہی نہیں ہے میرے عزیز !۔ اس ماحول کو تبدیل کرنے کے اب دو طریقے ہیں، ایک یہ کہ کمال اتاترک کی طرح اسے ڈنڈے کے زور پر بدلا جائے اور دوسرا یہ کہ اسے تعلیم و تربیت کے ذریعے ٹھیک کیا جائے۔ اردگان نے یہی دوسری راہ چنی ہے کیونکہ یہ فطرت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ترکوں کو قرآن مجید کی درست تلاوت سکھانے کے لئے کس بڑے پیمانے پر ترکی میں کام ہو رہا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں عرب و پاکستانی علماء کو مدعو کرکے ترکی میں بڑے پیمانے پر علمی مجالس کا انعقاد شروع ہو چکا ہے جن سے ترک علماء بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ؟ کیا آپ نے کبھی انہی ٹائٹ جینز والی لڑکیوں کو حسن قرات کی مجالس میں اللہ کے کلام کی سماعت کے دوران روتے دیکھا ہے ؟

ان ٹائٹ جینز و شرٹ والی لڑکیوں کو اگر آپ نے جناح سپر والی لڑکیاں سمجھ رکھا ہے تو بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں آپ کیونکہ ان کی گاڑیوں کے ڈش بورڈ سے کنڈوم نہیں قرآن مجید کے نسخے برآمد ہوتے ہوں۔ ان کا دینی شوق و ذوق میری اور آپ کی عبایا پہننے والی بیٹی سے بدرجہا بڑھ کر ہے، بس انہیں ابھی وہ ملنے کا مرحلہ باقی ہے۔ ترک سوسائٹی کو بدلنے میں ابھی کم از کم بھی 30 سال اور لگیں گے لیکن بتدریج آنے والی یہ تبدیلی آپ دیکھ کر رہیں گے۔ آپ کہتے ہیں کہ اردگان کے دور میں ترک مساجد کے ساتھ شراب خانے بنے ہوئے ہیں۔ بالکل بنے ہوئے ہیں لیکن شراب خانے اردگان نے نہیں بنائے بلکہ اس سیکولزم نے بنائے ہیں جس کی عمارت پچھلے پندرہ سال سے ترکی میں گرائی جا رہی ہے۔ آپ آج شراب خانے بند کرائیں گے تو شراب کے نشے کی عادی ترک قوم کا نشہ توٹنے پر ردعمل کیا ہوگا ؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنڈی میں گٹکا بند کرایا ہے تو میری حالت خراب ہو رہی ہے کیونکہ مجھے تو اس کی طلب ہوتی ہے، اب میں نے کراچی میں بھائی سے کہا ہے کہ فورا گٹکا بھیجئے میرے دماغ کی حالت خراب ہو رہی ہے اور سوچ یہ لیا ہے کہ آنے والے رمضان میں پان گٹکے کے نشے سے بتدریج جان چھڑا لی جائے۔ ترکی میں شراب خانے گرانا مسئلے کا حل نہ ہوگا، اگر اردگان یہ کرے گا بھی تو خود میں اس کی مخالفت کروں گا۔ مسئلے کا حل یہ ہے کہ تعلیم و تربیت کے ذریعے لوگوں کو شراب کے نشے سے نکلنے پر آمادہ کیا جائے اور جب یہ ہو جائے گا تو یہ شراب خانے خالی ہوتے چلے جائیں گے اور ان کے مالکان خود ہی انہیں بند کرتے چلے جائیں گے کیونکہ جس کار و بار میں نفع ہی نہ رہے وہ بند ہوجاتا ہے۔

رعایت اللہ فاروقی
turk society bht achi hai use bdlne ki zrort nahi, zrori nahi ke abaya mae ghomen wale aur qatal krne wale hu musalman ginne jaen
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh MMA walay pata nahi Turki ki chachay mamay kis khusi mein banay huway hain ? Aur pata nahi in moulvion ka Islam sirf aurton se shuru hota hai aur aurton pe hi khatam ho jata hai?

What a lame attempt by these MMA moulvi lovers to paint Adnan as somekind of Islamic hero and then somehow trying to show they are like him, forgetting the fact what an A.hole he was, responsible for killing ethinic greek minorities and destroying their businesses and burning down churches, he also like these moulvis used Islam as a political tool for the feeble minded while he himself was very pro western and what brought him down was setting up a kangaroo court type ithisaab commission consisting only of his party members with huge judicial powers with no right of appeal for the convicted and to do what they please with their opponents in the name of accountability. He was already famous for being intolerant towards the free press with major censorship and arrests of journalists who wrote against him.

Basically a Turkish Version of Nawaz Sharif.

So when he also like Nawaz Sharif got too out of hand the Army had to step in and take over unfortunately Musharraf was a coward and could not carry out the same punishment the Turkish Army did to this Turkish Nawaz Sharif

اسلام عورتوں سے نہیں شروع ہوتا جناب نہ ختم ہوتا ہے، اسلام عمل کا نام ہے نہ کوئی اس کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے ، دیسی لبرلز کی یہ اپنی سوچ ہے جو عورت کو بازار کی زینت بنا کر اس کا تماشا دیکھنے کا عادی ہوتا ہے اور اسلام کے نفاذ سے اس کے شیطانی جذبات میں رکاوٹ آتی ہے ، دیسی لبرل آنٹیاں اور ان کے سر گول نما مامے اس کام میں آگے آگے ہوتے ہیں ، ترکی اور پاکستان کا موازنہ ، یا عدنان مینڈس اور نواز شریف کو ملانے کے قلابے میں بہت فرق ہے ، ایک ملک میں اسلام پر جبر ، جہاں نماز پر پابندی ، قرآن پر پابندی ، سزائیں ، پاکستان میں تو ایسا نہیں ہے

اس کا حال وہاں کے لوگوں سے پوچھیں ، پروپیگنڈہ اٹھا کے لگا دینا اور اسلام کی تضحیک کرنا ان دیسی کانوں کا وطیرہ ہے جو خود مادر پدر آزادی کے قائل ہیں اور قوم کو بھی اپنے جیسا بنانا چاہتے ہیں ،شکر کرو ترک قوم جیسے مصائب ابھی تک تم لوگوں پر نہیں آئے ، ورنہ آزادی کی ترس جاتے ، ہر بات کو مولوی یس اسلام سے جوڑنا اور اپنی اوقات دکھانا ان دیسی لوٹوں کا طریقہ واردات ہے
 
Nothing but rhetoric we haven't heard from your types before. Auroton ko bazaaron ka husn bana dena blah blah blah, masla sirf yeh hai tum log khuwain( water well) ke maindak ho, jin ki poori duniya bus woh khuwa hai us ke bahir kya ho raha hai kuch pata nahi aur jo pata hai woh in jahil moulvi hazrat ke through pata hai, jaha har cheez fahaash, makroo aur haram hai, because thats what you've been told.

And which is very evident because you don't know rats ass about Turkey or the Turkish people. And the comparison between Nawaz Sharif is a valid one but if you actually come to think of it a better comparison would be his political father Zia, and since Nawaz wanted to carry on his political fathers legacy and Nawaz has used Islam many times to forward his political agendas, wasn't he who tried to pass the shariat bill and declare him self Amir Ul mohmineen
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
چوہدری اور جماعت اسلامی کی حالت ایسے ہے
جنج پرائی تے احمق نچے
او پاگل دے پترو

اردوگان فضلو کا ساتھ نہی ہے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

یہ کون سا اسلامی کلچر ہے ؟ اسلام کے نام پر دھبہ ہیں ، مادر پدر آزادی کا نام ترقی ہے ، احساس کمتری کی ماری قوم ہے ، یہ نمونے اور کلچر پاکستان کے اکثر شہروں میں نظر آتا ہے ، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ، یہ لبرل ،دیسی مافیا چاہتا ہے کہ اس قوم کو بھی بے غیرت بنا دیا جائے ،یہ زور لگا لیں ، قلم کار نے درست لکھا ہے ، فحاشی اور بے حیائی کے اڈے موجود ہیں اور دیسی لبرل مافیا اس کو کلچر سمجھتا ہے
main-qimg-5093c6950299a8af122e38f96a116033-c

ان منافقوں کے اردوگان دیکھ لو ذرا
:D:D;)ہنسنا منع ہے

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Afaq Bhai... Siraj sahib..Molvi Diesel ko Zara keh dein ke wo turkey ki Tarah ham Pakistanio ko western culture se nikalney ke Lia 30 sal ka time de dein..ye valentine day par..New year par danday le Kar sarko par logo ko marna chor dein..Panjab university Mien Jamiat ke ghundo ke zaraya parties functions par hamlay band Kar dein..please hamay bhi culture badlanay mein time dey dein..please Bhai..ham bhi Turkey ki Tarah muslaman mulk Hain..
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Nothing but rhetoric we haven't heard from your types before. Auroton ko bazaaron ka husn bana dena blah blah blah, masla sirf yeh hai tum log khuwain( water well) ke maindak ho, jin ki poori duniya bus woh khuwa hai us ke bahir kya ho raha hai kuch pata nahi aur jo pata hai woh in jahil moulvi hazrat ke through pata hai, jaha har cheez fahaash, makroo aur haram hai, because thats what you've been told.

And which is very evident because you don't know rats ass about Turkey or the Turkish people. And the comparison between Nawaz Sharif is a valid one but if you actually come to think of it a better comparison would be his political father Zia, and since Nawaz wanted to carry on his political fathers legacy and Nawaz has used Islam many times to forward his political agendas, wasn't he who tried to pass the shariat bill and declare him self Amir Ul mohmineen
کیا بات ہے ، مینڈک کی سوچ !!! یہ مخصوص لبرل منطق ہے ، کرنا کچھ نہیں ، تنقید کرتے جاؤ ، پہلے خود عملی میدان میں نکلو اور اس اسلام کو مولوی کے ہاتھ سے چین لو جس کی وجہ سے مولوی سے اس طبقے کو تکلیف ہے ، یہ طبقہ اپنا نکاح اور جنازہ بھی مولوی سے نہ پڑھایا کرے ، مندر جایا کرے ، یہاں کسی ضیاء نواز کا تعلق نہیں بنتا ، ضیاء نے اگر دھوکھا دیا ہے تو الله کے ہاں بھگت رہا ہوگا ، نواز کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا ، جس کو اپنے دین سے پریشانی ہے وہ کھل کر سامنے آئے ، تانے بانوں کا کوئی فائدہ نہیں ، بحثیت مسلمان جتنی ذمہ داری میری ہے اتنی ہی آپ کی ، اسلام نہ میرا پابند نہ آپ کا پابند ، نہ کسی مولوی کا پابند ، سب اپنا اپنا حساب کتاب دے رہے ہوں گے ، بس یاد رکھیں انسان جانور نہیں ہے جس کا حساب نہیں ہونا

ترکوں نے جو کرنا تھا کر کے دیکھایا ہے ، کوئی روئے یا خوش ہو ، جو ہونا تھا وہ ہو گیا ، جبر نے وہاں سکھایا کہ دین نہیں تو کچھ نہیں ، اس لئے قوم اسلام کی طرح پلٹ گئی ہے ، ستر سالہ جبر کو پاکستان سے جوڑ کر تنقید کرنا کوئی دلیل نہیں ہے ، جو حالات ترکی میں تھے وہ پاکستان میں نہیں تھے ، ایک طرف جبر اور ظلم کے راج کا آغاز تھا دوسری طرف ایک نئی قوم کا وجود اور ملک الله نے پاکستان کی صورت میں کر دیا ، اس میں زیادہ فرق نہیں، یہ الگ بات ہے کہ اس قوم کو چند کھوٹے سکے ملے جن سے یہ نجات حاصل نہیں کر سکی

Tum logo se kabhi koi seeda jawab kissi baat ka nahi aya, bus wohi ghissi pitti cassette dourah te rehte ho, call me a liberal all you want but I'm pretty much best described as a right leaning centerist. Aur Islam mein kahin nahi likha ke nikah ya janaza sirf moulvi parda sakta hai, balke Islam mein mein moulvi ka concept hi nahi hai, yeh jahilon ne tum jaise bewaqoofon ko ulti patti parda ke fazool mein apni ahmiyat banai huwi hai.

Aur raha nahi gaya Turki ka mama bane baghair, jao thordi se Turkey ki tareekh pard lo, Your beloved PM Adnan by the end of 10 years in powers had turned it into an authoritarian state, there was great civil unrest and protests against him by the public, he murdered 50 plus ethic greeks. Just like Nawaz public bought his Islami chooran at first but later realized he is just a civil dictator once again just like like Nawaz.

Muslims anywhere be it in Turkey or Pakistan is against Islam what we are against is your version of Taliban style Islam and the way you use it for your political gains.

And the biggest reason why a lot of people like me are so against you is, you insult Islam when you do your haram khori and munafaqat under the banner of our religion, which we take as an insult, become a regular political party and do whatever you please, play both side of the wickets, make alliances with corrupt people like Diesel, no one will give a crap about it. Take out the Muslim and Islam from your party and alliance names and do whatever the hell you want to.
 
میں پھر کہتا ہوں ، زیادہ فلسفے بیان کرنے کی بجائے خود اسلام کو اپنے چند فٹ کے جسم پر نافذ کر لو ، سب مولوی مر جائیں گے ، یہ بات تم لوگوں کو سمجھ نہیں آتی ، اسلام کسی مولوی کی وراثت نہیں ہے ، جو کام لوگ مولوی حضرات سے کرواتے ہیں وہ مسلمان خود کروا سکتے ہیں
آپ خود وہ کردار بنیں کہ حکمرانی کی کرسی پر بیٹھیں تو بھی اسی طرح ہوں جیسے مسجد کے ممبر پر ،احساس کمتری کا شکار تو وہ مسلمان ہے جو اپنی ہدایت چھوڑ کر گیروں کے حوالے دیتے ہیں