آلُو کی مہر، آلُو کا وزیراعظم،عمرایوب خان کی زبانی

uamah11.jpg

شفاء یوسفزئی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب خان نے کہا کہ حکومت سکندر سلطان راجہ کو آلوُ کی مہر بنا کر استعمال کرنا چاہتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے باوجود بیٹھا رہے گا اور حرام کی تنخواہ لیتا رہے گا، شہباز شریف بھی آلوُ کا وزیر اعظم ہے جو کہ ایک پٹواری کے لیول سے بھی نیچے کا آدمی ہے اور عمران خان سے جیل میں ایک ملاقات تک تو کروا نہیں سکے
https://twitter.com/x/status/1887563465591497185
انہوں نے مزید کہا کہ قیدی نمبر 804 جیل کا سپرمین ہے،عمران خان کو نہ گرمیوں میں گرمی لگتی ہے اور نہ سردیوں میں سردی، وہ بڑے مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، یہ لوگ ان کو مس کیلکولیٹ کر گئے
https://twitter.com/x/status/1887565910812008833
عمرایوب نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کو دوبارہ ٹائٹ کرنے کا نیا پلان بن گیا ہے۔۔۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کو بیچے گی، اس وقت چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ کے لیے ایک لاکھ ایکڑ زمین سیراب کرنے کے لیے نہریں نکالی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی اس پر مان نہیں رہی تو نیب نے قائم علی شاہ ، وزیر اعلی اور دیگر افراد کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا اور اب کیس کو پیپلز پارٹی سے سندھ کے حصے کے پانی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔۔ آپ دیکھ لیجیے گا۔
https://twitter.com/x/status/1887561147613868386
اس موقع پر سید کوثر کاظمی نے کہا کہ اب وزیر اعلی KP سے بھی زیادہ اگریسیو بندہ آگیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جنید اکبر صاحب تو خان صاحب کو کہتے ہیں اگر میری بات چیئرمین نے نہ مانی تو میں مستعفی ہو جاؤں گا۔۔۔ ایس سی او سمٹ ہو، کوئی اہم دورہ ہو، چیمپیئنز ٹرافی ہو تو انکو انتشار کیوں یاد آجاتا ہے۔۔۔؟؟ ایک دو دن آگے نہیں کر سکتے؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1887569206721302550
اس پر شفاء یوسفزئی نے کہا کہ کہ دراصل 8 فروری اس دن آرہی ہے
 

Back
Top