tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
آف شور ، آن شور
______________________________________________________
تمثیل
آپ ؟ جی بلکل آپ ، دائیں بائیں کیا دیکھتے ہیں ؟ میں آپ سے ہی مخاطب ہوں ، میرا تعلق ایک وفاقی ادارے سے ہے ، ہم شہریوں اور اداروں کے حساب کتاب ، میزانیے اور گوشوارے جمع کرتے ہیں پھر ان کی جانچ پرکھ کرتے ہیں ، آپ سے بھی چند سوالات کرنے ہیں ، امید ہے برا نہیں منائیں گے ، تم ؟ تم جانتے نہیں میں ایک سیاستدان ہوں ، لہجے سے کرختگی اور رعونت بری طرح چھلک رہی تھی ، ایف بی آر کا بابو ایسی صورتحال کے لیے پہلے سے ہی تیار تھا ، متاثر ہوے بغیر گفتگو آگے بڑھا دی ، جی آپ ایک قابل احترام سیاستدان ہیں ، قوم کے خادم ہیں ، لیکن ؟ اداروں کے سامنے ہم سب شہری ہیں ، آپ بھی ایک زمہ دار شہری ہیں ، اور میں بھی ایک زمہ داری نبھا رہا ہوں ، بتانا چاھیں گے ؟ ، آج کل آپ کے چند غیر ملکی اکاؤنٹس کا شورغوغا ہے ، خفیہ دستاویزات نے تمام اداروں اور عوام الناس کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے ، میڈیا پر اس کے سوا موضوع ہی کوئی نہیں ، آپ جانتے ہی ہیں ، مالیاتی و ٹیکس متعلق معاملہ ہے ، ہمارے سواء کوئی اس کی جانچ کر بھی نہیں سکتا ، اس معاملے کی تفصیل و تحقیق ہماری ہی "جوریسڈکشن" ہے ، میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لینا چاہتا ، بس ؟ فقط ؟ صرف تین / چار سوال ہیں ،
الف :- غیر ملکی اکاؤنٹس اور کمپنیز کی سرمایہ کاری کے لیے رقم کہاں سے لی گئی ؟
ب :- اگر پاکستان سے رقم بھیجی گئی تو ؟ بینکنگ راوٹنگ اور ٹرانسیکشن کے ثبوت ؟
ج :- آپ کی آمدنی ، اثاثہ جات اور ٹیکس ریٹرنز ان میں انتہائی تضاد ، وجہ کیا ہے ؟
د :- پانامہ کے علاوہ ، آپ کے مزید غیر ملکی اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کی تفصیلات ؟
یہ کیا بکواس ہے ؟ (ملک کا نامور سیاستدان بڑھکنے / پھٹ پڑنے کو تیار ہو چکا تھا) ہم میڈیا کے ہنگامہ کے پابند نہیں ، میڈیا کو کوئی حق نہیں ہماری ذاتی زندگی ٹٹولنے کا ، تم ہو کون جو مجھ سے یہ سوالات کرو ؟ دیکھیں سر ، میں میڈیا نہیں ، نا ہی کوئی مصنف ، جس نے کوئی کہانی گھڑنی ہے ، میں ایک ایف بی آر کا افسر ہوں ، مجھے ان سیدھے سے سوالات کے جواب چاہییں ، میں اپنے اعلیٰ افسران کے آگے جواب دہ ہوں ، براہ مہربانی مجھے یہ تفصیلات دیں ، ایف بی آر کا بابو اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نباہنے کو تیار تھا ، لیکن سیاستدان صاحب ، خود کو کسی قانون ، ضابطے کا پابند سمجھنے کو تیار نا تھا ، ماحول میں تلخی نمایاں تھی ، آخر صاھب کے پی اے نے ، بابو کو اپنا دفتر سمیٹنے اور رخصت ہونے کا حکم دے دیا ، تعمیل ہوئی ، فائل بیگ میں رکھنے سے قبل ، سوالنامہ سیاسی شخصیت کے ہاتھ تھما دیا ، آپ بزریعہ ڈاک بھی بھیج سکتے ہیں ، معافی چاہتا ہوں ، اور شکریہ آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا ، ایف بی آر کا افسر ، باہر کی طرف چل دیا
_____________________________________________________________
حقیقت
سیدھے اور سادہ ترین سوالات کے لیے ، پاکستان میں کوئی ادارہ زمہ داری لینے کو تیار نہیں ، ایف بی آر ، نیب ، اینٹی کرپشن ، اینٹی منی لانڈرنگ یونٹس اور کوئی بھی متعلقہ ادارہ ، سب چپ سادھ بیٹھے ہیں ، ان اداروں کے کٹھ پتلی چئیرمین اندرون خانہ پہلے ہی "بتا تیری رضا کیا ہے" کا ورد کر چکے ہیں ، جن کے نام ہیں ، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے ، تفتیش کیا ہو ، تحقیق کیسے ہو ؟ ٹی او آر بنائیں گے ، کمیشن پکائیں گے ، کمیٹیاں ڈالیں گے ، مذاکرات کریں گے ، ایک دور کریں گے ، دوسرا دور ہو گا ، دور پر دور چلیں گے ، سات سوال ، ستر سوال ، پھر سات سو نکات نکلیں گے ، لیکن ٹیکس ریٹرنز ، منی لانڈرنگ ، سے متعلق یک سطری سوال نہیں ہوں گے
آپ پارسا ہیں ؟ ہمارا آپ کی پارسائی پرغزل لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ، یہ بتائیں رقم کہاں سے لی ؟ تفصیل دیں
آپ خاندانی و سیاسی جھگڑوں میں الجھے رہے ، جی بہت افسوس ہوا سن کر ، لیکن ؟ ٹیکس ریٹرنز میں تضاد کیوں ، جلدی بتائیں
آپ نے محنت کی ، سختیاں جھیلیں ، نام اور پیسہ کمایا ، ماشاء الله ، لیکن ؟ ٹیکس چند ہزار کیوں دیا ، حساب دیجیے
بچے آپ کے ہیں ، گھرانہ آپ کا ہے ، سوال آپ سے نا کریں تو ، کیا پڑوسی سے کریں ؟ چلیں یہ بتائیں ، بچوں کو کتنی رقم / اثاثے منتقل کئیے
یہ نا سمجھئیے گا یہ ، آپ کے خلاف سازش ہے ، آپ جواب دیں ، جواب دینے کے بعد سب سے خود جواب طلب کریں ، جو جو خائن وغلط ہے ، اسے پکڑیں ، اندر کریں (روزانہ میڈیا پر دوسروں کی چغلیاں مت لگائیں) ، لیکن پہلے اپنا آپ ، ان سوالات سے بری کریں ، جناب کی عین نوازش ہو گی ، اگر آپ اسمبلی میں روز پنچایت لگانا چاہتے ہیں تو ، لگا لیں ، لیکن ؟ پھر اس ایف بی آر ، نیب ، اینٹی کرپشن ، اینٹی منی لانڈرنگ یونٹس ، ان سب کو شاہراہ دستور پر ڈھیر بنا کر آگ لگا دیں ، بھسم کر دیں ، جن کے پاس مینڈیٹ نہیں ، جن کے پاس اختیار نہیں ان کوئی فائدہ نہیں سراسر نقصان ہی ہے ، جلدی کریں ، قبل اس کے سرپھروں ، مایوس سروں کا کوئی غول بلبلاتا نکلے ، اور پھر جگہ جگہ آگ لگا کر ، روشنی کا شوق پورا کرے ، جلدی کریں ، سب بتا دیں ، آف شور کیا کیا ہے ؟ آن شور کیا ہے ؟ آؤٹ آف شوروغوغا کتنا کچھ چھپا رکھا ہے ، جلدی کریں
_____________________________________________________________________
پاناما لیکس کی بدولت اب بڑے بڑے کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے، صدر ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے ،اب بڑے بڑے کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا کرپٹ اس کے چہرے پر اتنی ہی نحوست ہوتی ہے ۔تیز رفتار ترقی کیلئے کرپٹ لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے پتہ نہیں کون کو ن سے معاملات اٹھیں گے ،لوگ دیکھیں گے کیسے کیسے لوگ لپیٹ میں آئیں گے ،جو لوگ ابھی اطمینان سے بیٹھے ہیں سمجھ رہے ہیں کہ ان کا کچھ نہیں ہوسکتا وہ بھی پکڑ میں آئیں گے ۔ان کے پاناما لیکس کی پکڑ میں آنے کا کوئی واقعہ دو ماہ بعد ہوگا کوئی چار ماہ بعد ہوگا کوئی ایک سال بعد ہوگا۔اﷲکا ایک نظام ہے ، کرپٹ لوگوں میں بھی مختلف درجات ہیں کوئی بہت زیادہ کرپٹ ہے کوئی درمیانہ کرپٹ ہے ۔بدعنوان لوگ اب اﷲ کی پکڑ میں آنے والے ہیں اور پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کے بھرپورامکانات پیدا ہورہے ہیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اس کی خرابیاں اب ختم ہوں گی۔ ستر کی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھا، اس کے بعد بدعنوانی نے ترقی کی رفتار روک دی
http://www.trt.net.tr/urdu/pkhstn/2...ptt-lwg-pkhrry-jy-yn-gy-sdr-mmnwn-hsyn-491021
David Cameron's tax return explained:
Everything you need to know as PM exposes his financial secrets

http://www.mirror.co.uk/news/uk-news/david-camerons-tax-return-explained-7726111
- Featured Thumbs
- http://he.com.pk/wp-content/uploads/2015/12/5-300x150.png