
شاہد آفریدی نے سابق آسٹریلوی کھلاڑی این چیپل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کیخلاف ان کے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کمنٹیٹر این چیپل کی تنقید پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا انہوں نے پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کو دیکھا تھا؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے شاہد آفریدی نے جہاں قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف کارکردگی کو سراہا تو وہیں کپتان محمد حفیظ کی کپتانی کو بھی سراہا جنہوں نے 72 رنز کی میچ وننگ اننگز بھی کھیلی۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر جنید خان کی گیند بازی کی بھی تعریف کی جبکہ اختتام پر انہوں نے این چیپل کو طنزیہ کہا کہ کیا انہوں نے پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کی شکست کو دیکھا؟ قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بھی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
https://twitter.com/roznamadunya/status/821007736754339845
- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/C2TOL1AXcAI1sQW.jpg