آصف زرداری تعریف کے مستحق ہیں کہ وہ بھاگےنہیں مقدمات کا سامنا کیا:شبلی فراز

shibli-faraz.jpg


وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تین دفعہ وزیراعظم رہنے والا شخص ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ ان کے مقابلے آصف زرداری کریڈٹ کے مستحق ہیں وہ بھاگے نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "بریکنگ پوائنٹ ود مالک" میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آصف زرداری کو کریڈٹ دوں گا کہ وہ ملک سے بھاگے نہیں اور مقدمات کا سامنا کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق لندن جا کر نواز شریف سے سلام دعا کر کے واپس آگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) والے مختلف بیانات دے رہے ہیں حقیقت کا کسی کو نہیں پتا جب کہ جاوید لطیف بڑے کنفیوژن کا شکار ہیں۔


میزبان مالک نے ایک سوال کیا جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شیخ رشید کی بات ٹھیک ہے کہ ہم بتانے میں ناکام رہے ہیں کہ ہم نے کیا مثبت چیزیں کی ہیں۔

پروگرام میں شامل پی پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی قومی ایشوز پر لیڈ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کا کام ہوتا ہے جس میں حکومت ناکام ہے۔

قمرالزماں کائرہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے 3 لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی اہم رازایسے ہیں جو موجودہ کابینہ کو بھی پتہ نہیں ہوں گے مگر اپوزیشن ان سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
Therefore we haven't recovered anything from him
----------
One who came in power in 2018
for recovery now
praising them


This is called Next Generation Youthia logic

Powered by 5G​
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
نواز گنجا اتنا حرامی ہے کہ زرداری سے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دلوا کر خود اسٹبلشمنٹ کہ بوٹ چاٹنے لگ گیا اور زرداری بیچارہ پھنس گیا