آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ن لیگ،پی پی اور پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

5d8c3bb4360a6.jpg


آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے کر رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نےسیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز منسوخ کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں آزاد کشمیر کے سیاسی جماعتوں سے متعلق قانون کے مطابق رجسٹرڈ نہیں ہیں ، ان جماعتوں کو یہ بھی اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو نوٹس جاری کریں،

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نےتمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ غیر قانونی رجسٹریشن نا کی جائے، آزاد کشمیر کا قانون عبوری رجسٹریشن کو نہیں مانتا، الیکشن کمیشن آئین کے برخلاف کسی سیاسی جماعت کو رجسٹریشن نہیں دے سکتا۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو عبوری رجسٹریشن دی تھی، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے بعد چیئرمین ضلع کونسل اور دیگر کے انتخابات میں جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کونسلرز کو نوٹسز جاری کیے تھے ، ان نوٹسز کے خلاف ہائی کورٹ میں مختلف رٹیں دائر کی گئی تھیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Arab aur Western Powers —- Kay mutabaq GILGIT BALTISTAN Azad Kashmir aur Bulochistan ko Pakistan sey ALAG karnay ka Jo TASK —-MUNARAY Daly ko dia gaya Hai Yeh isi ki hisa hai​

 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)

Arab aur Western Powers —- Kay mutabaq GILGIT BALTISTAN Azad Kashmir aur Bulochistan ko Pakistan sey ALAG karnay ka Jo TASK —-MUNARAY Daly ko dia gaya Hai Yeh isi ki hisa hai​

remember thee is no Pakistan in 2030 world map as per pentagon leaked maps

rental army doing its best to reverse the roosevelt-churchill plan.... china ko rasta nahi milay ga... kionkeh kashmir india ko mil jaay ga