PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

آزادی مارچ بھی ہوگا اور سیلاب زدگان کی مدد بھی
عوام کی خدمت میں بری طرح ناکام لوگ، سیلاب کی مد میں کچھ نہ کرنے والے لوگوں کا مطالبہ
پاکستانی سیاست کے کچھ سیاسی پلئرز نے موقع پرستی کرتے ہوئے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے آزادی تحریک اور انقلاب تحریک کے قائدین سے دھرنے موخر اور ختم کرنے کی اپیل کر دی۔
سیلاب زدگان کی مدد پوری قوم کا فریضہ ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مگر یہ کہنا کہ آپ اپنی جدوجہد ختم کردیں یہ کس صورت درست نہیں بلکہ مفاد پرست اپنے چیک کو کیش کرانے کے لئے اس تاریخی جدوجہد کو جو اس وقت آزادی تحریک اور انقلاب تحریک کی صورت میں آسلام آباد اور ملک کے کئی شہروں میں موجود ہے نقصان پہنچانا چاھتے ہیں
کسی صورت ان دھرنوں کو موخر نہ کیا جائے بلکہ اس میں بھرپور قوت سے مزید اضافہ کیا جائے, دھرنے اتنے ہی ضروری ہیں جتنا کہ سیلاب زدگان کی مدد ضروری ہے
حکومت اور پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فوری طور پر باہر آئیں۔
پاکستانی عوام ویسے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔