!!..آزادی بڑی نعمت ہے

ronaqemajlis

Voter (50+ posts)
!!!...آزادی بڑی نعمت ہے

ہر کسی شخص کی اپنی راۓ ہے،،، بہت سے لوگ آج مذہب، قوم کو ایک طرف رکھتے ہوئے انسانیت کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں.
لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ کسی بھی ایسی ریاست جو جمہوری طرزحکومت پہ مبنی ہو ، وہاں اس ملک میں بسنے والی عوام کو دو حصّوں میں تقسیم کیا جاتا ہے.
١-اکثریت
٢- اقلیت
برصغیر پاک و ہند میں اس وقت دو بڑی قومیں آباد تھیں:
ہندو اور مسلمان
ہندوؤں کی اکثریت تھی تو ظاہر ہے جمہوری حکومت میں اکثریت اقلیتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی-
اگر پاکستان نہ بنتا تو کیا آپ آج بھی اتنی ہی آزادی سے بے خوف ہو کے اپنے گھروں میں جی رہے ہوتے؟
کیا آپ جیسے آج اپنی مرضی سے گوشت، چکن ، بیف ، مٹن اور مچھلی کھاتے ہیں ان کٹر ہندوؤں کے ہوتے ہوئے کھا سکتے تھے؟ عید الاضحی ایسے بے خوف منا سکتے تھے کہ جیسے پاکستان میں مناتے ہیں؟
مودی جیسوں کی حکومت کے جس میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہو، مساجد شہید کی جاتی ہوں؟ سرکاری دفاتر کو گاۓ کے پیشاب سے دھویا جاتا ہو؟
کیا مسلمان اس ماحول میں رہ سکتے تھے؟
ان تمام انسانیت کا پرچار کرنے والے ٹھیکے داروں سے جو آج باباۓ قوم محمد علی جناح کو خود غرض اور سفّاک جیسے القابات سے نوازتے پھر رہے ہیں ان سے میرا یہ سوال ہے کہ کیا یہ سب لوگ پاگل تھے جنہوں دس لاکھ سے زیادہ جانیں اس ملک کے لئے قربان کر دی کہ انکی آنے والی نسلیں اس تکلیف سے نہ گزریں کہ جو تکلیف انہوں نے برصغیر میں دیکھی ہیں؟


وہ تمام لوگ جو کھاتے تو پاکستان کا ہیں مگر گن انسانیت کے گاتے ہیں کہ پاکستان انڈیا ایک ہی رہتے تو محبّت بڑھتی ذرا ایک دفع کشمیر اور فلسطین میں چند روز گزار کے آؤ اور ہاں وہاں جا کے امن اور شانتی کا لیکچر انڈین اور اسرائیلی فوج کو دینا پھر وہ بتاییں گے آپکو کہ بھائی چارہ اور محبّت کیا ہوتی ہے، انسانیت کیا ہوتی ہے


آزادی بڑی نعمت ہے میرے پاکستانی دوستو!!! آج اپنے آباؤ اجداد کو یاد کرو انکا شکریہ ادا کرو کے آپ اگر نہ ہوتے تو شاید آج یہاں بھی ہم پہ قابض لوگ ویسے ہی ہم پہ ظلم و ستم کر رہے ہوتے جیسے کشمیر اور فلسطین میں ہو رہا ہے-
.-عزتیں لٹ رہی ہیں اور کوئی بچانے والا نہیں
!!...قتل ہو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں


..یہ پاکستان صرف انہی لوگوں کے لئے بنا تھا جنکو آزادی کی قدر تھی اور ہے
...جنکو اسکی قدر نہیں وہ اپنی تشریف اٹھا کے کسی بھی ایسے ملک جا سکتے ہیں جہاں انکی تقریریں سننے والے لوگ موجود ہوں


!یا اللہ اس ملک کو رہتی دنیا تک آباد رکھیو اور دشمن کے شر سے ہر پاکستانی اور پاک دھرتی کو محفوظ رکھیو
!آمین- سم آمین
!پاکستان زندہ باد


https://www.facebook.com/media/set/?set=a.1034184699947407.1073741829.309225012443383&type=3
 
Last edited: