آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

GrZIdXeW8AAxo6L



وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہدا کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ پاک فوج کے غازیان، شہدا کو اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1924809872618443194 https://twitter.com/x/status/1924823895179214991 https://twitter.com/x/status/1924810927276187775 https://twitter.com/x/status/1924816683547365865 https://twitter.com/x/status/1924825088894853604

https://twitter.com/x/status/1924811952913551373

https://twitter.com/x/status/1924862025471054153
https://twitter.com/x/status/1924830042736963751
https://twitter.com/x/status/1924837425710354566
https://twitter.com/x/status/1924860642969727287
https://twitter.com/x/status/1924865893122642326
https://twitter.com/x/status/1924895609259229588
 
Last edited by a moderator:

sumisrar

Minister (2k+ posts)
یہ ساری جنگ شروع سے ہی مشکوک تھی

رزلٹ دیکھیں کے فائدہ کس کا ہوا ہے

جنرل عاصم منیر کا

اور انڈیا کیا چاہتا ھے ؟ پاکستان کا نقصان
اگر جنرل عاصم منیر جیسا بندا دو چار اور سال
پاکستان کو چلاے گا تو انڈیا کو اتنے ہتھیار خریدنے
کی کوئی ضرورت نہیں ہے

دونوں ملکوں میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا
سپاہی بیچارے گئے پر اشرافیہ کے لئے کوئی خاص بات نہیں

انڈیا نے وقتی شرمندگی اٹھائی لیکن وہ گیم کا حصہ تھا
عاصم منیر کو عوام کے سر پر بٹھانے کے لئے کچھ تو کرنا تھا

اب اگلے پانچ سال عوام کا سر اور فوج کے بوٹ
 

asifukp

MPA (400+ posts)
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

GrZIdXeW8AAxo6L



وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہدا کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ پاک فوج کے غازیان، شہدا کو اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1924807127597551973
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

For last 77 years yeh GHALEEZ GHUDDAR Buzdil Corrupt FOUJ iss CHUTIYA AWAM ki Gand mar rehi hai aur in ko koi Ghairat nahi​

 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
To award the criminal Asim Khinzeer this title on the the same day of the killing of innocent children in a drone strike is beyond reprehensible. Lanat on them all.
 

Bani Adam

Senator (1k+ posts)
بہت اعلی- شاباش بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔ مبارک ہو
اگر حضرت میں رتی برابر بھی عزت نفس، خودداری اور دیانت باقی ہے تو وہ اس پروموشن سے فوری انکار کر دیں۔
بالفرض، اگر حالیہ اپریل مئی کے ظاہری واقعات ڈھکوسلہ نہیں آدھا سچ بھی ہوں تو آخر آپ عوام کے ملازم ہیں اور اس کام کی عوام آپکو تنخواہ دیتی ہے؟ یہ قطعی کسی پر احسان نہیں! اور کیا ایک جعلی، غیر نمائندہ حکومت کو ایسے متنازعہ اور دور رس فیصلوں کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ کیا قوم نے ابھی بھی ساٹھ کی دہائی میں ایسی ہی ایک تعیناتی سے سبق نہیں سیکھا؟
اب دیکھیے کتنے جغادری صحافی تجزیہ نگار اس پر قلم یا لب کشائی کرتے ہیں
دوئم، کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد کہتے تھے کہ گنجے و بیماری محکمہ زراعت کو پنجاب پولیس میں تبدیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ بظاہر، اپریل-مئی کے ظاہری واقعات کے بعد، اب تو واضح ہو رہا ہے کہ گنجے و بیماری اپنے پلان کی تکمیل پر گامزن ہیں اور اب واقعی محکمہ زراعت کو حقیقی محکمہ زراعت میں تبدیل کر دیں گے۔
آخر جب قیادت اور عوام دونوں جھوٹ اور منافقت کو زندگی کا معمول سمجھتی ہیں تو پھر الله باری تعالی انکو ایسے ہی حکمرانوں سے نوازتا ہے۔ اب اگر بچا کھچا ملک بچ گیا تو غنیمت جانیے گا
افسوس، شائد ہماری اکثریت کی یادداشت ہی کمزور ہے یا یاد رکھنا نہیں چاہتے اور پھر اسی گرداب میں چکر کاٹتے ہیں. کبھی اوجھڑی کیمپ میں بھی خودکار دھماکے ہوئے، ریمنڈ ڈیوس، بلیک واٹر، ڈرونز آ کر چلے گئے، آرمی پبلک اسکول اور پریڈ لین اور پھر ٩ مئی اور چھبیسویں ترمیم بھی ہو گئے۔ کیا کسی کو "کولیٹرل ڈیمیج" اور "پارٹ آف دی گیم" والے جملے یاد ہیں؟؟ نہیں یاد تو براہِ کرم ذرا یوٹیوب پر پھر جائیں اور محکمہ زراعت کے حکمت عملی کے خود ساختہ مہاتما اور جینیس اسد درانی کا آکسفورڈ میں مہدی حسن کے ساتھ انٹرویو، ڈھاکہ میں ہتھیار ڈالنے کے بعد کیمرے کے سامنے اے پی کے نمائندے کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل نیازی کے چیف آف اسٹاف کا انٹرویو، اور موجودہ قیادت کے خود ساختہ دانشور اور دوغلے مشیر ان چیف حسین حقانی کے نظریات کا مشاہدہ کر لیں۔
آخر کوئی تو وجہ ہے کہ اسوقت دنیا کی تین نیوکلیئر ممالک کے محکمہ زراعت کے سربراہان ریٹایرڈ کسان تعینات ہیں. ذرا سوچیے! ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ! بظاہر، اگر ٩ مئی محکمہ زراعت کے تمام کسانوں اور ڈیپ سٹیٹ کے تمام کارندوں کو مقدس گائے کے ارد گرد دوبارہ یکجا کرنے کیلیے ضروری تھا، تو اسی طرح اپریل مئی کے حالیہ واقعات بھی اب حضرت صاحب بہادر اور محکمہ زراعت کی عزت، قد کاٹھ اور عوامی قبولیت بحال کرنے کیلیے ضروری تھے، مزید اس میں گنجوں، بیماری اور مودی سرکار کی تو سیاسی لاٹری نکلی ہوئی ہے۔ انڈس واٹرز ٹریٹی کا کیا ہے، جب سٹیج مکمل تیار ہو جائے گا تو اس کا بندوبست بھی نکل آئے گا، دونوں اطراف اپنا اپنا الو سیدھا کیا جا رہا ہے
اور سب سے بڑا فائدہ تو لندن میں بیٹھا سکرپٹ رائیٹر اٹھا رہا ہے. ماضی کی تاریخ اور حالیہ حالات و واقعات سے ایک مرتبہ پھر ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ زراعت ٧٨ سال گزرنے کے بعد آج بھی سابقہ کولونیل گورا صاحب کا نہ صرف ایک ذیلی ادارہ بلکہ ایک بازو کی طرح ہے، ملکی قیادت گورا صاحب کی پیشگی مشاورت اور اجازت کے بغیر سانس بھی نہیں لیتی، اور جنوبی ایشیا میں نیو ورلڈ آرڈر کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے کولونیل گورا صاحب کے پلان پر تینوں اطراف آگے بڑھ چکے ہیں۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ کولونیل گورا صاحب کا ڈمی رنگدار سیکرٹری خارجہ اور دیگر لشکری اس عرصۂ میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہے، اور یہ ڈمی رنگدار سیکرٹری خارجہ اتنا فارغ بیٹھا تھا کہ "سیز فائر" کے فوری بعد اسلام آباد میں تھا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہاں انکے کٹھ پتلی اپنی جگہ محفوظ اور مضبوط برقرار رہیں اور پلان پر عملدرآمد میں کوئی خلل نہ ہو۔
بہت اعلی- شاباش بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔
 

Back
Top