آذربائیجان سے رعایتی نرخوں میں ایل این جی کارگوز کیلئے معاہدہ ہوگیا۔۔پاکستان کو آذربائیجان سے رعایتی نرخوں میں ایل این جی کارگوز آئندہ ماہ ملناسے ملنا شروع ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ آذربائیجان کےدوران دونوں ملکوں کے مابین تجارت، دفاع اور توانائی کے مختلف منصوبوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ان منصوبوں میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر ایل این جی کارگوز کی فراہمی کا معاہدہ بھی شامل ہے۔
اس حوالےسےو زیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں بھی امور زیر غور آئے، وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کو بتایا کہ پاکستان کی کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی لانے کی منظوری دیدی ہے۔
آذربائیجان کی صدر کی جانب سے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے، اس حوالےسےپاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی حکومتی سطح پر پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے باہمی تعاون سے کام کریں گی۔