
سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ چین اگر پاکستان کے خالی کشکول میں خیرات نا ڈالتا تو ہم کب کے دیوالیہ ڈکلیئر ہوچکے ہوتے۔
دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے قرض سے متعلق سوال کے جواب میں ایاز امیر کا کہنا تھا کہ چوک پرکھڑے گداگروں کو پوچھو تو وہ بھی کہتے ہیں کہ آج رش کی وجہ سے دیہاڑی اچھی لگ گئی ہے، آپ نے پہلا قرضہ اتارا تو آپ کو دوبارہ وہی قرض کی رقم واپس مل گئی۔
https://twitter.com/x/status/1670124203436314629
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کو 14 مہینے ہوگئے ہیں، سارے ڈالے والے ان کے ساتھ ہیں ، ساری جماعتیں ان کے ساتھ ہیں، معیشت کی ایک چیز تو ٹھیک کردیں،ان سے ہوا کیا ہے؟ انہوں نے اس ملک کا وہ حشر کردیا ہے کہ ملکی تاریخ کے 74 سال ایک طرف رکھیں ، کبھی ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے، عوام کبھی جنگی حالات میں بھی ہمیں ایسی نظروں سے نہیں دیکھتی تھی۔
ایاز امیر نے کہا کہ14 مہینے میں اس حکومت کو پیچھے سے ٹیکے اور ٹیک نا لگتی اور یہاں سے وہ بے ساکھیاں ان کو اٹھائے نا رکھتیں تو ان کا عوم نے وہ حشر کرتا تھا، یہ اتنا نالائقوں کا ٹولہ ہے مگر پھر بھی ان کوئی ہٹا نہیں سکتا، کیونکہ ان کے نیچے جو ایلفی لگی ہوئی ہے،اسی ایلفی کی وجہ سے یہ آج تک بیٹھے ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ayazamaiaiaiieieie.jpg