آج جانے والے کل عمران خان سے معافیاں مانگیں گے،عمران اسماعیل

3mrandawabrabarwapas.jpg

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بڑا بیان دے دیا، عمران اسماعیل نے کہا کہ جو آج جارہے ہیں وہ کل دوبارہ عمران خان سے معافیاں مانگیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ جو لوگ بھی ادھر ادھر جا رہے ہیں یہ سب اپنے اپنے گھونسلوں میں واپس آئیں گے۔


اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ گئے ہیں وہ واپس آجائیں گے، پورا یقین ہے عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے،وزیراعظم عمران خان بھرپور طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے، 2023 میں بھی عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کیا لگتا ہے کہ ردعمل صرف سندھ میں آتا ہے، باقی پاکستان ستو پی کر سورہا ہے، پی ٹی آئی نے کس رہنما کے گھر کا گھیراؤ کیا ہے ایک بتادیں،ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ زندگی بھر جنگ لڑی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ پیپلزپارٹی نے بہت زیادتیاں کی ہیں، ان کے تحفظات کیسے زیرو ہوجائیں گے اگر یہ پیپلزپارٹی کے ساتھ جاتے ہیں تو اپنے لوگوں کو کیا جواب دیں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کا نیوٹرل رہنا مجھے نہیں لگتا کہ ممکن ہو، سیاست دانوں کو عادت پڑی ہوئی ہے جو فون کالز کا انتظار کرتے رہتے ہیں، 27 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہے لانگ مارچ نہیں ہے، 28 مارچ کو لوگ اسمبلی کے باہر بیٹھے ہوں گے یا نہیں اس کا علم نہیں، اس وقت خواہشات کے مطابق باتیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم ایکشن میں آگئے،آج پھر سیاسی کمیٹی بلالیا گیا ہے،اجلاس میں منحرف اراکین سے متعلق ریفرنس پر مشاورت ہوگی، سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔
 
Sponsored Link