
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں اب آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، پاکستان ادارہ شماریات نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو بریفنگ دی ملک میں جاری مردم شماری میں ہدف سے آگے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا مردم شماری پر 34 ارب روپے لگیں گے، اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی جا چکی ہے۔