آئی پی پیز کا 3 روپے والا یونٹ 285 روپے کا ہوگیا، وزیر توانائی

4awaisiskjjdjdanksahdhjd.png

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کا وہ یونٹ جو 2016 میں تین روپے کا تھا اس وقت 285 روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے یہ انکشاف منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کیا، اجلاس چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آئندہ بجلی پاور پلانٹس سے صارفین براہ راست خریدیں گے ، حکومت بجلی خرید کر فروخت نہیں کرے گی۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے آئی پی پیز کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر احتجاج ہورہا ہے، چیئرمین پی پی آئی بی اس کو موخر کرنے کا کہہ رہے ہیں،ہم نے ان معاہدوں کی تفصیلات مانگی ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہمارا ایجنڈا ہے، اس وقت آئی پی پیز پورا عفریت بنا ہوا ہے۔


وفاقی وزیر توانائی نے جواب دیا کہ اگلے اجلاس میں سارے سوالات کے جواب اور تفصیلات کمیٹی کو پیش کردیں گے، ہم سب حکومت میں رہ چکے ہیں، سب اپنی اپنی حکومت میں معلومات بھی لے چکے ہیں، ہمیں تفصیلات چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں، بس اجلاس کے آخر میں 10 سے 15 منٹ ان کیمرہ بریفنگ کیلئے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نندی پور اور گڈو پاور کو فروخت کررہے ہیں، آئندہ حکومت خود بجلی نہیں خریدے گی بلکہ صارفین خود براہ راست بجلی خرید سکیں گے، ساہیوال کول پاور پلانٹ کو جب 2016 میں لگایا گیا تو اس وقت وہاں سے 3 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوتی تھی، آج اس کا ریٹ 285 روپے فی یونٹ تک پہنچ گیا ہے، پلانٹ کو 24 گھنٹے چلانے کی قیمت کیپسٹی چارجز ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ انڈسٹری کی بجلی کی طلب 25 فیصد ہے اور یہ مزید کم ہوتی جارہی ہے، 10 سے 11 ہزار میگاواٹ کا لوڈ پنکھوں کا ہے، سردیوں میں لوڈ صرف 11 ہزار میگاواٹ تک آجاتا ہے، گزشتہ سال گھریلو صارفین کو 244 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، 400 یونٹس استعمال کرنے والے ڈھائی کروڑ صارفین کو 592 ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی تھی اور یہ سبسڈی اب 692 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہ بجلی کمپنیوں میں ایک لاکھ 90 ہزار ملازمین ہیں جن کو سال میں 15 ارب روپے کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
 

gre8nation

MPA (400+ posts)
IPPs seh kickbacks le k agreement tum kero or bhata pay awam kray . Govt ka kam hey k awam ko basic necessity electricity provide kray or us k liay infrastructure provide kray.
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
IPPs to PMLN aur PPP ki dain hain tou phir ye randi rona kis baat ka ro rahey hain. Mian saanp ko putha latka lo