آج کابینہ اجلاس میں پاورسیکٹر گپھلوں پر انکوائری رپورٹ پیش ہوئی- جس پر وزیراعظم نے شوگر کمیشن طرز پر پاورسیکٹر پر بھی کمیشن بنانے کی منظوری دی
یکے بعد دیگرے کارپوریٹ مافیاز کو طشتِ ازبام کرکے کیا عمران خان نے حقیقی کپتان بننے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ کیا سیاسی مصحلت اور سمجھوتے کی
چادر کو بالاخر اتار پھینکنے کی ٹھان لی گئی ہے
یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ان کمیشنوں اور انکوائریوں سے کیا برآمد ہوتا ہے مگر ان کا افشاء ہونا کسی کارنامے سے کم نہیں- مستقبل میں یہ تفتیشی رپورٹس بطور ریفرنس کارآمد ہوں گی
سیاسی وریاستی اہلکاروں کے گٹھ جوڑ سے کرپشن اگر ثابت ہوگئی تو کسی ایک مافیا کا خاتمہ بخدا قومی خدمت سے کم نہ ہوگا- سرماۓ اور سیاسی اثرورسوخ کے بل بوتے پر امیرتر بننے کی یہ مکروہ روایت اگر ٹوٹ گئی تو قومی تاریخ میں یہ قدم سنگ میل ہوگا- بلکہ شاید وطن عزیز کھوئی ہوئی سمت بھی پا لے
اب 25 اپریل کا انتظار ہے جب چینی بحران کے اصل کرداروں کو بےنقاب کیا جانا ہے- ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالتوں کو اگر مطمئن کیا گیا تو بعید ازامکاں نہیں کہ ملوث عناصر اپنے کیے کی سزائیں بھی پائیں
قوم نے رپورٹ سے بلند امیدیں وابستہ کی ہیں- ایک وجہ عمران خان کی سیاسی مفادات کو ٹھکرانا ہے- کمزور بیساکھیوں پر استوار اقتدار کے باوجود اگر عمران خان کسی سیاسی دباؤ میں آنے کو تیار نہیں تو یقیناً یہ ان کی منشور سے کمٹمنٹ ظاہر ہوتی ہے