گزشتہ روز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تحریک انصاف کے مرحوم کارکن ظل شاہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے ظل شاہ کی والدہ ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ کی خیریت دریافت کی، بچوں سے گھل مل گئے اور انکی دلجوئی کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1670495837741260806
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ سےپیار بھی لیا
آئی جی پنجاب کی ظل شاہ کے گھر آمد پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا کسی نے آئی جی کی تعریف کی تو کسی نے کہا کہ آئی جی تو دعوٰی کررہا تھا کہ ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثے میں ہوئی پھر یہ کیوں اسکے گھر پہنچا؟ کیا کوئی احساس گناہ اسکے کھینچ کر لایا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1670543152543850501 https://twitter.com/x/status/1670497283886948353 https://twitter.com/x/status/1670520681661071360 https://twitter.com/x/status/1670575936712916993 https://twitter.com/x/status/1670548912900284418
جنید نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 6 ماہ قبل "ٹریفک حادثے" میں جانبحق ہونے والے ظل شاہ کے گھر IG پنجاب کی آمد ۔ پتہ نہیں کونسا احساس گناہ ہے یا اس معصوم کی کوئی آہ اس ظالم انسان کو لگ گئی ہے جسکا مداوا کرنے پہنچا ہوا ورنہ ٹریفک حادثے وہ بھی 6 ماہ قبل، اس پر کونسا آئی جی ایسے گھر جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1670506958191841282
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zillehashass.jpg