آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم

state-bank-import-pak.jpg


آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں،اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے6ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کیلئے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔

سٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردئ گئی ہے۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Who and from where pay the bills ?
This is another trap by IMF to bank corrupt Pakistan. Simply 1 billion dollar is nothing.
It will vaporize in a couple of weeks.

Or may be Government is trying to create a mess for the country once again like in 2018.