آئی ایم ایف وفد کو واپس بھیجا جائے، وزیر خزانہ استعفیٰ دیں، رضا ربانی

raza.jpg


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ، رضا ربانی نے آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کر کے واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی خودمختار ملک کسی غیر ملکی ادارے کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ربانی نے وزیر خزانہ پر زور دیا کہ انہیں اس طرح کی شرائط پر دستخط کرنے کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ آئی ایم ایف معاہدے کو پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں خفیہ رکھا گیا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا تین رکنی مشن گزشتہ روز پاکستان پہنچا ہے، جس کا مقصد ملک میں ناقص گورننس اور کرپشن کا جائزہ لینا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، یہ مشن مالیاتی گورننس، مالیاتی شعبہ کی نگرانی، مارکیٹ اصلاحات، قانون کی حکمرانی، اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت سفارشات دے گا، جس سے حکومت کو شفافیت بڑھانے اور ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کا یہ مشن مارچ تک پاکستان میں رہ کر مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لے گا۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Wapas bhejney k liay gaand mein gooda hona chahhaiy.
Hamara PM to bina visa k hi aasaan gaya tha.
Yaad hai na
 

Back
Top