آئی ایم ایف وفد کا چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ بار سے رابطہ

SCB.jpg

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے ای میل کے ذریعے سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا، جس کے جواب میں صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے وفد کو کل دوپہر 3 بجے ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔

اس سے قبل آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جوڈیشل کمیشن سے متعلق اہم آئینی پیشرفت، عدالتی اصلاحات، اعلیٰ سطح پر عدالتی تقرریوں، احتساب کے نظام اور جوڈیشل کمیشن کی تنظیم نو جیسے امور زیر بحث آئے۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف وفد نے ججز سے نہیں، بلکہ صرف چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے کچھ پروگرامز کے لیے عالمی ادارے فنڈنگ فراہم کرتے ہیں، اور اسی سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، اس لیے آئی ایم ایف وفد نے ان سے ملاقات کی درخواست کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ "آئی ایم ایف وفد چیف جسٹس سے کسی مقدمے کے بارے میں بات کرنے نہیں گیا، ان کی حدود نہیں کہ وہ مقدمات کے میرٹ پر بات کریں۔"

آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ بار سے ملاقات عدالتی نظام اور متعلقہ امور پر مزید بات چیت کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جبکہ اس ملاقات کے نتائج پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1890458726303211839
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
No use of meeting these lowlife GHQ touts. They know it if they speak truth their plots in DHA will be confiscated.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
No use of meeting these lowlife GHQ touts. They know it if they speak truth their plots in DHA will be confiscated.
 

Back
Top