
آئی ایم ایف نے پاکستان کے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کے حصول سے لاعلمی کا اظہار کردیا
عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیجانب سے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کے حصول کا علم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 11 فیصد شر ح سود پر کمرشل فنانسنگ حاصل کرنے کا معاملہ ہمارے علم میں نہیں ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایسے کسی بھی کمرشل قرض کو حاصل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔
ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کیلئے ایسی کسی بھی کمرشل فنانسنگ کی یقین دہانی کی ضرورت نہیں ہے۔
وزارت خزانہ نے دعوی کیا کہ ابتدائی طور پر اس قرض کے حصول میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی، لیکن دیگر ذرائع سے قرض کے حصول میں ناکامی کے بعد یہ کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا۔
سینیئر حکومتی عہدیدار کے بقول کوئی بھی بینک کم شرح سود پر قرض فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے، لہذا مجبوری میں یہ قرض بھاری شرح سود پر لینا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی، گورنر اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر تک کی پہلی قسط جلد مل جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imfap11j.jpg