
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نےکہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کے دیوالیہ نا ہونے کی گارنٹی دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک انٹرویو میں آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کی منظوری کو معیشت کیلئے ضروری اور خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کیلئے نہیں بلکہ خراب معیشت کی سپورٹ کیلئے ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1839016898798686264
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمیشہ اینٹی گروتھ ہوتا ہے یہ پروگرام کو گروتھ کی طرف نہیں لے کر جاتا،ستمبر 2024 میں ستمبر 2023 کے مقابلے میں چیزیں بہتر ہوئی ہیں، اس وقت مہنگائی میں کمی آئی ہے، ڈالر بھی کنٹرول میں ہے ، تاہم یہ معاشی بہتری حکومتی اقدامات کے بجائے عالمی معاشی صورتحال کی وجہ سے آئی ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے یہ گارنٹی دی گئی کہ پاکستان اگلے تین سال میں دیوالیہ نہیں ہوگا، جس ملک میں آئی ایم ایف آتا ہے تو دنیا قبول کرتی ہے کہ یہ دیوالیہ نہیں ہوگا، ملک میں اس وقت سرمایہ کاری کی جو صورتحال ہے وہ سیاسی سسٹم کی ناکامی ہے، گزشتہ 50 سالوں سے ملک میں سیاسی ڈرامہ چل رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1839020459570135302
سابق چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ آج خوشی کا دن ہےکہ حکومت نے نان فائلر کی کیٹیگری کو ختم کرنےکا فیصلہ کیا، یہ ٹرم ہی غلط ہے کیونکہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ 10 فیصد زیادہ دیں تو آپ چور نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shabai112.jpg