عمران خان حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے والے انصار عباسی نے آج آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے پر شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دے۔
سوشل میڈیا صارفین کو انصار عباسی کی شہباز حکومت کی مداح سرائی بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے انصار عباسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انصار عباسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کو منافق انسان قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا صارفین انصار عباسی کے ماضی کے بیانات سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عمران خان حکومت میں انصار عباسی آئی ایم ایف سے ڈیل کے بارے میں کیا کہتے تھے، دیکھیے