آئی ایم ایف شہباز حکومت سے بدلہ نہ لے تو کیا کرے،کامران خان

kamrani11hh11123.jpg

کامران خان نے ایک کلپ شئیر کیا جس میں وہ ن لیگی رہنما آئی ایم ایف پر حملے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

کامران خان نے کلپ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اللہ رحم کرے شہباز شریف نے عوام پر پیٹرول ایٹم بم گرانا بھی قبول کرلیا مگر آئی ایم ایف کی تسلی نہیں ہورہی اور آئی ایم ایف مزید نچوڑے گی ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عام پاکستانی آئی ایم ایف کو نہیں اس حکومت کو بد دعائیں دے گا، آئی ایم ایف شہباز حکومت سے بدلہ نہ لے تو کیا کرے ۔حکومت والوں نے عمران خان دور میں آئی ایم ایف کو جی بھر دھتکارا تھا اب بھگتیں
https://twitter.com/x/status/1537147192825106432
اس کلپ میں مختلف ن لیگی رہنما آئی ایم ایف پر لفظی وار کرتے نظر آتے ہیں۔موجودہ وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ ہم ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں ترلے کررہےہیں اورانکے سامنے ایسی شرائط قبول کررہے ہیں جس سے پاکستان کی خودمختاری اور آزادی پر بہت بڑا دھچکا لگے گا۔

شہبازشریف مزید کہتے ہیں کہ ایک ارب ڈالر اکٹھے کرنا مشکل نہیں لیکن یہ ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے ہیں۔یہ سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری مختلف جلسوں میں اسے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل اور عوام دشمن معاہدہ کہتے رہے۔ یہ ہماری معاشی خودمختاری کا سودا ہے۔اس آئی ایم ایف ڈیل سے نکلنے کیلئے اس حکومت کو ختم کرنا ہوگا۔

موجودہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے رہے کہ عمران خان نے پورے ملک کی اکانومی آئی ایم ایف کے حوالے کردی ہے۔ اگر ڈالر 200 روپے پر اور پٹرول بھی 200 پر پہنچ گیا تو لوگوں کا جینا مشکل نہیں ناممکن ہوجائے گا۔

موجودہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کہتے تھے کہ یہ سٹیٹ بنک کا کنٹرول آئی ایم ایف کو دے رہے ہیں، خدا کیلئے پاکستان کو نہ بیچیں۔سرنڈ رنہ کریں، جو ملک معاشی طور پر غلام ہوجاتا ہے وہ کالونی بن جاتا ہے۔

 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
انتہائی بے شرم اور ڈھیٹ لوگ ہیں یہ
آئ ایم ایف اگر کوئی شخص ہوتا تو یہ ڈالر کی خاطر اسکا 'ایل' بھی چوس لیتے
 

Amatuka

Senator (1k+ posts)
Everything is going according to their plan. This government came for nro2 which is in progress, they are not concerned about pakistani or as such Pakistan.
 

Back
Top