dangerous tears
Senator (1k+ posts)
گر آپ زانی ، شرابی اور بدکردار سیاست دان ہیں، ووٹ چور، ٹیکس چور یا دلیل خور ہیں، بدکردار امام مسجد ہیں اور دین فروشی کے پیشے سے وابستہ ہیں، بے ایمان تاجر ہیں ، لالچی سپاہی ہیں ، انسانی خون سے نچڑتی بند بوریوں کے سوداگرہیں ، بھتہ خوراور حرام خور ہیں، جاگیر داروں ، قبضہ مافیا اور رسہ گیروں کی پشت پناہی کرتے ہیں ،قتل وغارت اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، حج اور عمرے کی ٹکٹوں میں دھوکہ دہی کرتے ہیں، ٹی وی پر سرعام دین بیچتے ہیں، قربانی کی کھالوں کے لیے انسانی کھال کی قیمت لگاتے ہیں ۔۔۔۔۔لیکن ان تمام حرکتوں کے باوجود جنت کے خواہش مند ہیں ، دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوارنا چاہتے ہیں تو درج ذیل مفید ، آزمودہ ، تیر بہدف نسخہ جات وٹوٹکے پیش خدمت ہیں جنہیں آزما کر آپ دنیا کے ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں اور سماج میں روحانی قدرومنزلت حاصل کرسکتے ہیں ۔
ٹوٹکہ نمبر 1
الف: اگر آپ نے آسمان کے نیچے بدترین مخلوق کی شعلہ بیانیوں کی وجہ سے انسانیت کو بھول کرعبادت گاہوں ، سجدہ گاہوں ، مزاروں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں کو تباہ برباد کردیا ہے توفکر کی کوئی بات نہیں ہے اقلیتوں مثلاًاحمدیوں، شیعوں ، عیسائیوں ، ہندوؤں اورسکھوں کا جینا حرام کردیجیے۔ ان کا سماجی مقاطعہ کر کے بے پناہ ثواب حاصل کریں۔
ب: مزید ایمانی حرارت کے لیےآپ محلوں ، گلی کوچوں ، بازاروں ، دُکانوں ، بسوں ، ریل گاڑیوں ، ویگنوں ، لاری اڈوں ، کاروں ، رکشوں ، ٹرکوں ، موٹر سائیکلوں پر قادیانیت مخالف رنگ برنگ ، شرا نگیزا ور اشتعال انگیز اسٹیکر چپکا کر خودکو عاشقِ دین ثابت کر سکتے ہیں ۔
ج: گلی کوچوں ، محلوں اور بازاروں میں پھرنے والی دولے شاہی چوہوں کی سی عوام کواشتعال دلا کر بھی آپ جنت کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں۔ اس اشتعال کومزید ابالا دینے کے لیے آپ لوگوں کوقتل و غارت کے عوض حوروں ،جنتوں اور نہروں کے دلکش و فحش خواب دکھاکر بھی اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں ۔
د: جب تو کسی قادیانی سے ملتا ہے تو گنبدِ خضریٰ میں دل مصطفیﷺ دُکھتا ہے ۔، قادیانیوں سے لین دین رکھنے والاجہنمی ہے اور کافر کافر شیعہ کافر کے بینر ہر سال لگوائیے۔
ٹوٹکہ نمبر 2
الف: شہرہ آفاق کتاب طالبانی زیور پڑھنے کے بعد علم دشمنی اور حکمت و دانائی کا راستہ روکیں اور ملالہ یوسف زئی جیسی دختر یورپ کے سازشی عزائم کا پردہ چاک کریں۔
ب: میری تبلیغ بھی بندوق ہے ،میری تعلیم بھی بندوق ہے اور میری فقہ بھی بندوق ہے ۔تاریخ گواہ ہے اس قسم کی ذہنیت کی ترویج سے آپ سماج میں نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں بلکہ روحانی طور پر بھی لوگ آپ کے تابع ہوجائیں گے ۔آزمائش شرط ہے ۔
ج: عورت پر تعلیم کے دروازے سختی سے بند کر کے اور پولیو کے قطروں کی مخالفت کر کےبھی آپ دنیاو آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔
ٹوٹکہ نمبر 3
الف: رکشہ کے پیچھے عورتوں کے فیشن ، بناؤ سنگار اور دیگر آزادیوں کے خلاف وعظ ووعید سے لوگوں کو ڈرائیں ۔جہنم کے نظاروں کے متعلق چند سبق آموز تحریر لکھوائیں ثواب ہوگا۔
ب: سرراہ اشتہاری بورڈ وں پر چسپاں عورتوں کی تصاویر پر سیاہی پھینک کراپنے سیاہ اعمال کو دھوڈالیں تاکہ جمعے کے خطبے کے بعد امام صاحب اس کارنامے پر آپ کو دعاؤں ، برکتوں اور فضیلتوں کی بشارت دے سکیں ۔
ٹوٹکہ نمبر 4
الف:حرام کمائی کے باوجود دکان اور مکان کے باہر بسم اللہ و ماشاءاللہ لکھوائیے۔ خیا ل رہے کہ دکان کے شٹر کے دونوں کناروں پر یا اللہ اور یا محمد لکھنا نہ بھولیں ۔
ب: حجام ، بیوٹی پارلر اور موسیقی کی دکانوں کے شٹر کے نیچے بارود لگا دیں ۔
ج: شیوکروانے کو شرعی طور پر حرام قرار دیں اور محلے میں اس کا خوب پرچار کریں ۔
د: مضان سے پہلے، رمضان کےدوران اور رمضان کے بعد ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث دکاندار بھی پریشان نہ ہوں۔ آپ اکبر کے نورتنوں کی طرح دین عامری وسامری کے رنگارنگ پروگراموں میں شامل ہوکر ثواب کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں۔ ان کی آواز میں آوازملا کرحرام کاموں سے عارضی توبہ کر سکتے ہیں ۔
ٹوٹکہ نمبر 5
الف: محلے کی بدکردار اور بداخلاق خواتین کی اصلاح و تربیت کی خاطر انہیں گھروں سے گھسیٹ کر برقعہ پوش دینی و اسلامی بہنوں کے حوالے کر دیں جوان کے لیے برقعہ پہننے کی تربیت و مشق کا اہتمام کرسکیں۔
ب: ضرورت کے پیش نظر برقعہ پہن کر فرار ہونے والے مرد حضرات کوبھی عطیہ وہدیہ دے کر جنت کی خوشیاں سمیٹ لیں ۔
ٹوٹکہ نمبر 6
ٹی وی پر رمضان نشریات اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر دیکھیں اور اس اشتہارباز کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔موسمی و دائمی علماء کی ریٹنگ میں اضافہ کرکے آپ اپنے ایمان کی بلند ترین سطح کو چھو سکتے ہیں ۔
ٹوٹکہ نمبر 7
الف: اگر آپ اسرائیل ، بھارت ، امریکہ کے خلاف اصل اور خالص دینی و ایمانی حرارت اپنے دلوں میں گرمانا چاہتے ہیں تو ٗ جمعہ کا کوئی خطبہ نہ چھوڑیں۔
ب: شعلہ بیانی اور اشتعال انگیزی میں سبقت رکھنے والے مولوی صاحبان کی پندو نصائح اورانتباہی تقاریر کا کوئی بھی حصہ نہ چھوڑیں ۔اگر پھر بھی تسلی نہ ہو توامریکہ ، اسرائیل اور ہندوستان کے پٹھوؤں اور خوشامدی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کریں ۔
ج: بدبودار اور غلیظ عوامی بیت الخلا کی گندی دیواروں پر پُر جوش انقلابی نعرے لکھ کر بھی آپ دوہرے ثواب کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں ۔
د: امریکہ کو خوب گالیاں دیں ۔ اسرائیل ، بھارت ، امریکہ کے جھنڈے جلا کر مومن ہونے کا پکا ثبوت فراہم کر دیں ۔ ان ناپاک ممالک کے پرچموں پر خوب جوتے برسائیں ۔ اگر ردعمل کے طور پرکوئی پلیدسر پھرا سعودی عرب پر تنقید کرے تو اس ے اسلام کے خلاف کھلی جنگ قرار دیں ۔
ر: ریلیاں نکالیں، جلسے جلوس ، مظاہرے کریں ۔ سعودی پرچم کی سر بلندی کی دعائیں مانگیں کیونکہ اس پر کلمہ طیبہ لکھا ہے اوراس کی حفاظت ، بقا، حرمت اور عزت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔
سورس

Last edited by a moderator: