آئینی بنچز کی تشکیل،جسٹس امین کی مقدمات کی کلر کوڈنگ کرنے کی ہدایت

2justicamisnkdjjdhf.png


سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات کی سماعت کے لیے مقدمات کا تعین، بینچ فکسنگ کمیٹی اور ہائیکورٹ کے کیسز سمیت دیگر اہم اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آئینی مقدمات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں آرٹیکل 191 (اے) کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اجلاس جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئینی مقدمات بشمول بنیادی حقوق کے مقدمات کے لیے موجودہ طریقہ کار اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

GcGeFi1XYAAl8A3


اجلاس میں سینئر ریسرچ افسر مظہر علی خان کو آرٹیکل 199 کے تحت مقدمات کی جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، آئینی مقدمات کی سماعت اور بینچز کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں جسٹس امین الدین خان اور دو سینئر ججز شامل ہوں گے۔

اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ آئینی بینچز کمیٹی کا ایک رکن بیرون ملک ہونے کے باعث فی الحال دستیاب نہیں، اس لیے آئندہ اجلاس کمیٹی کے ارکان کی مکمل دستیابی پر بلایا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1855938353599746428
واضح رہے کہ 5 نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی تقرری کے حق میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا تھا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1855941765875867973
چیف جسٹس نے آئینی بینچ کے لیے مخصوص مدت کے تعین کا بھی مشورہ دیا تھا۔ اجلاس کے دوران 7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کے حق میں ووٹنگ ہوئی، جس میں اکثریت نے بینچ کے قیام کی حمایت کی۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
بہت بےہودہ اور عوام کے خلاف تاسب رکھنے والا جج ہے کسی اچھے کی توقع نہیں اس سے