Mr.Restless
Senator (1k+ posts)
غلامی ترانہ
(سیاسی شہزادوں سے حلفِ وفاداری)
کھڑے ہیں گردن جھکا کے آقا، جو حکم ہو گا بجا کہیں گے
ہماری نسلیں تمھاری خادم، تمھاری نسلیں نواب سائیں!
ہماری کُٹیا جلا کے پھر سے،کرو اجالا محل میں اپنے
خدا کا سایہ ہو تم زمیں پر، تمھاری خدمت ثواب سائیں!
چمن میں جب ہو خزاں کا موسم، کرو بسیرا نئے جہاں میں
ہماری قسمت میں جو ہے لِکّھا، تمہیں وہ کیوں ہو عذاب سائیں؟


Last edited by a moderator: