پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا،رمیز راجاکانام شامل نہیں

8pslcomettarot.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے آٹھویں سیزن کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے،پینل میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کیلئے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں ملکی و غیر ملکی کمنٹیٹرز کو شامل کیا گیا ہے، پینل میں وقار یونس، ڈینی موریسن، بازید خان سائمن ڈول، سکندر بخت، ایلن ولکنز کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح مرینہ اقبال، ثنا میر، طارق سعید، عروج ممتاز، نک نائٹ، ڈیرن گنگا، مارک بوچر، ورنن فلینڈر ڈومینک کارک جیسے مایہ ناز کمنٹیٹرز بھی پی ایس ایل کے 8ویں سیزن میں اپنی کمنٹیٹری سے شائقین کرکٹ کا خون گرمائیں گے۔

FoW84nAaUAAxIuI


اس سال پاکستان سپر لیگ کے دوران زینب عباس اورایرن ہالینڈ بطور پریزینٹر فرائض سرانجام دیں گی۔

https://twitter.com/x/status/1622911369405403143
خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹر جو سابق چیئرمین پی سی بی بھی رہ چکے ہیں انہیں اس سال پی ایس ایل 8 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔