پولیس نے 2 سالہ بچے کو مقدمے میں مفرور قرار دیدیا، گرفتاری کیلئے چھاپے

4karachoolicehhshshsh.jpg

پولیس نے 2 سالہ بچے کو ایک کیس میں مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

2 سالہ بچے کا باپ اپنے شیرخوار بچے کی ضمانت کرانے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پہنچ گیا، جہاں بچہ ڈر و خوف کے باعث زار و قطار روتا رہا۔

جیکسن تھانے کی پولیس نے ملزم شہریار کو بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلی طریقے سے نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ریمانڈ رپورٹ میں 2 سالہ بچے کو بھی مفرور ملزم قرار دے دیا۔


والد کے مطابق پولیس میرے 2 سالہ بچے کو گرفتار کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ 2 بچوں پر جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکلوانے کا الزام لگایا گیا۔ ملزم کے وکیل لیاقت گبول کے مطابق تفتیشی افسر نے نااہلی کی حد کرتے ہوئے ایک 2 سالہ بچے کو بھی نامزد کردیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے پیسوں کے لیے شیر خوار بچے ہی کو ملزم نامزد کر دیا۔ بچے کی ضمانت کرانے آئے ہیں، آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔

دوسری جانب تھانہ فتح شاہ پولیس کا بھی انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جہا کیلئےسات سالہ بچے پر موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کردیا تھا۔

بچہ والد کے ہمراہ مقامی عدالت میں پیش ہوا جہاں مقامی عدالت کے معزز جج بچے کو دیکھ کر متعلقہ پولیس پر برہم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ڈی پی او وہاڑی اور ایس ایچ او فتح شاہ کو طلب کر لیا گیا۔

بچے کے والد نے کہا ہے کہ میرے سات سالہ بیٹے پر ایس ایچ او فتح شاہ محبوب حسین نے مخالفین سے پیسے لیکر چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

متاشرہ بچے کے والد نے کہا ہے کہ یس ایچ او فتح شاہ نے تھانے بلوا کر مجھے گالیاں بھی دی اور غلیظ زبان استعمال کی ہے۔ بچے کے والد کا آئی پنجاب اور آر پی او ملتان سے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Karachi mein kis ki hakomat hai ? 🤔

Bilo aur Murdari bhi apni apni moriyan par hath rakh kar iss bachay ki tarah roayan ga 😡