پاکستان میں زلزلے سے متعلق قیاس آرائیاں،محکمہ موسمیات کاردعمل

4paksatnmezalalzlalal.jpg

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی زلزلے سے متعلق قیاس آرائیوں اور پیش گوئیوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کےبعد پاکستان میں زلزلے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات کا علم پہلے سے کسی کو نہیں ہوسکتا، اگر ایسا ممکن ہوتا تو ترکیہ میں ہونے والے جانی ومالی نقصان کو ضرور کم کیا جاتا۔


انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی زلزلے سےمتعلق قیاس آرائیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے، ترکیہ اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت بھی نہیں ہے، پاکستان میں اکثر و بیشتر ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور یہ آگے بھی آتے رہیں گے تاہم اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ترکیہ اورشام میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث دونوں ممالک میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے، ابھی تک دونوں ممالک میں 11 ہزار200 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور اب بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہی