نئے آرمی چیف مجھے سوچ کے اعتبار سے اچھے لگے، وہ اچھے آدمی ہیں،صدر

10%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D9%81%D8%A7%D9%84%D8%B7%DB%8C%D9%86%D8%B9%D9%88%D8%A7%D8%B1%D9%85%DB%92%DA%86%DA%BE%D8%B9%DB%8C%D9%81.jpg

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کےڈبل گیم سے متعلق بیان کو ان کے تجربے کی بنیادقرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عمران خان کی جانب سے آرمی چیف سے متعلق ڈبل گیم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بیان اپنے تجربے کی بنیاد پر دیا ہوگا، وہ اس معاملے میں زیادہ واقف ہیں۔

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر معاملے پر مجھ پر بھروسہ کیا،میں نے عمران خان سے کہاتھا آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آئے گی تو آپ سے مشاورت کروں گا، جب سمری آئی تو میں نے عمران خان سے مشاورت کی اس معاملے پر مجھے اپنی رائے نہیں دینی چاہیے تھی یہ پارلیمنٹ کا کام ہے،آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہوئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔


آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف مجھے سوچ کے اعتبار سے اچھے لگے، وہ اچھے آدمی ہیں، امید کرتے ہیں نئے سپہ سالار اداروں کے درمیان عدم اعتما د کی فضا کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، ہم سیاستدانوں کو بھی عدم اعتماد کو ختم کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مجھ سے پوچھتے تو انہیں اسمبلی چھوڑنے کا مشورہ نا دیتا، حکومت اور اپوزیشن کو بیٹھ کر الیکشن سے متعلق بات کرنی چاہیے، ملک میں سیاسی منظر نامے پر ہیجانی کیفیت ہے، تاہم پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگی مارشل لاء نہیں لگ سکتا۔

اسحاق ڈار سے ملاقات کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار میں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، ماضی میں دھرنے کے ٹائم پر بھی انہوں نے کوشش کی تھی کہ مفاہمت ہوجائے، ملاقات میں ملکی معیشت پر بات ہوئی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، میں نے اسحاق ڈار کو توانائی کی بچت کیلئے ایک پروپوزل دیا ہے، جس میں مارکیٹوں کی جلد بند ہونے جیسی تجاویز شامل ہیں،ان اقدامات سےتین سے چار ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔

یادرہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف نے ڈبل گیم کھیلی۔
 
Last edited: