مونس الٰہی کے جنرل باجوہ سے متعلق بیان پر مختلف صحافی کیا کہتے ہیں؟

moonsaha.jpg

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر جاری تنقید کو زیادتی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر جنرل باجوہ نے ان کی جماعت کو تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک طبقہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر بلاوجہ تنقید کررہا ہے، یہ وہی باجوہ صاحب ہیں جنہوں نے دریا کا مکمل رخ پی ٹی آئی کے لیے موڑا ہوا تھا، تب وہ بالکل ٹھیک تھے اور آج وہ ٹھیک نہیں رہ گئے، تو جو بھی کوئی باجوہ صاحب کے خلاف بات کرتا ہے تو میرا اس چیز پر بہت اختلاف ہے۔

مونس الٰہی کے اس بیان پر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک پر طوفان مچ گیا، پرائم ٹائم شوز مونس الٰہی کے بیان پر ہوئے، کچھ صحافیوں نے مونس الٰہی کے بیان کو بچگانہ اور عمران خان پر وار قرار دیا تو کچھ نے کہا کہ ق لیگ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیبلشمنٹ کا سہارا ڈھونڈ رہی ہے۔

ہارون رشید نے تبصرہ کیا کہ مونس الہیٰ نے بچگانہ بیان دیا اس کی ضرورت نہیں تھی، ایک طرف آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے اور ایک طرف آپ ایسے شخص کی ستائش کررہے ہیں جس کو قوم نے مسترد کر دیا، یہ فوج سے تعلق نبھا رہے مگر مغالطے میں ہیں،اب اسٹیبلشمنٹ سے مل کے سیاست نہیں ہو سکتی۔

صحافی انصارعباسی کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت ہے، مونس الٰہی نے کنفرمیشن دی کہ اسٹیبلشمنٹ غیرسیاسی نہیں تھی جبکہ جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ وہ سیاست سے دور ہوگئے ہیں۔

صحافی اطہر کاظمی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی شخصیات جو اداروں کے نیوٹرل ہونے کی گواہیاں دیتے تھے کہتے تھے افسران نے خود کہہ دیا اب فرما رہے ہیں کہ مونس الہی سچ سامنے لے آئے، فیصلہ کرلیں کہ آپ کس کے بیانیے کے ساتھ ہیں، آپ تو خود اپنے بیانیے کی نفی اور اداروں پر الزام لگا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1598735202964180995
کامران خان کا کہنا تھا کہ مونس الہی نے تو اب عوامی اعتراف کیا ہے کہ جنرل باجوہ نے گویا فوجی لیڈرشپ نے ق لیگ کو تحریک انصاف سے جوڑا فوج کے اسی نوعیت کی خواہش کے حوالے سے کہیں زیادہ غیر مبہم نجی اعترافات جنوبی پنجاب کے غیر پی ٹی آئی ممبران جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیوایم، لیڈرشپ کھل کر کرتی رہی ہے گویا فوجی سیاست کا بھرپور بازار گرم تھا
https://twitter.com/x/status/1598641608634900482
حامد میر نے دعویٰ کیا کہ مونس الٰہی نے کوئی بہت بڑا راز فاش نہیں کیا یہ تو ہم پہلے دن سے جانتے ہیں کہ پرویز الٰہی نے جنرل باجوہ کے کہنے پر عمران خان کا ساتھ دیا، باجوہ نے ایم کیو ایم اور بی اے پی کو بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے سے روکا لیکن یہ دونوں پارٹیاں خان صاحب کے رویے کی وجہ سے جان چھڑا کر بھاگیں
https://twitter.com/x/status/1598470214148132864
رضوان غلیزئی نے تبصرہ کیا کہ مونس الہی “باجوہ ریسکیو آپریشن” کا حصہ بن کر گزشتہ ایک سال سے کمائی گئی سیاسی ساکھ گنوا بیٹھے۔
https://twitter.com/x/status/1598626368916430851
مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ مونس الہیٰ نے ’’خالی بم‘‘ عمران خان پر پھوڑا ہے یا ’’ایٹم بم‘‘ ادارہ پر چلا دیا؟ مونس صاحب نے تو غیر سیاسی لوگوں کو پورا پورا سیاسی ثابت کرکے کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔۔
https://twitter.com/x/status/1598410971428835328
رحیق عباسی نے تبصرہ کیا کہ مونس الہی نےجو کہا ویسے ہی ہوا ہو گا۔جنرل باجوہ ڈبل گیم کر رہے تھے۔ وہ 2018 سےہی پی ٹی آتی اور ن لیگ دونوں کے ساتھ گیم کرتے آئے ہیں۔اسی گیم کے تحت انہوں نے 2019 میں ایکسٹنشن لی تھی۔ اب وہ دوبارہ اسی کھیل کے ذریعے ایک اور توسیع کرونا چاہ رہے تھے۔ لیکن اس دفعہ گیم الٹ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1598443322422575104
صحافی عدنان عادل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا اس سال فروری میں فوج نے فیصلہ کیا سیاست میں مداخلت نہیں کرنی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ مونس الہی کہہ رہے ہیں مارچ میں عدم اعتماد آنے کے بعد جنرل باجوہ نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ عمران خان کا ساتھ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1598551729754226690
نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے معاف نہیں کرتے اس لئے گو باجوہ گو کے نعروں سے بچنے کے لئے مونس الہی کے زریعے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ میں تو عمران خان کے ساتھ ہوں
https://twitter.com/x/status/1599042935999574018
میاں داؤد نے سوال کیا کہ کیا مونس الہی کے ہوش و حواس میں دیئے گئے بیان کے بعد سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے یا انہیں آئین کی خلاف ورزی پر غداری کی سزا ملنی چاہیئے؟
https://twitter.com/x/status/1598734671176552448
منصور علی خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والو اب پتہ چلا آپ ہی کے وزیراعلی پنجاب کے بیٹے مونس الہی نے بیس سیکنڈ میں ہی آپ لوگوں کو چوک میں کھڑا کر کے ننگا کر دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1598643021129695234
مقدس فاروق اعوان نے طنز کیا کہ پی ٹی آئی سپورٹرز مونس الٰہی اور عمران ریاض کی لڑائی میں بس پی ڈی ایم والے کردار تک خود کو محدود رکھیں تو فائدہ ہو گا
https://twitter.com/x/status/1598697071565221889
وسعت اللہ خان نے تبصرہ کیا کہ مونس الہی نے ” ق کو پی ٹی آئی کی حمائیت کرنی چاہئے ” کے باجوائی مشورے کے انکشاف سے سیاسی دیوار پر شہد کا قطرہ لگا دیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پولٹیکل فائن آرٹ زرداری، فضل الرحمان اور گجراتی چوہدریوں کے دم سے ہی رواں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1598942912636923904
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اے تے باؤں وڈا رامی اے مایک
اپنے ابے انگریز نی پالیسی تے چلنا پیا سیا
ہلا جی
ہے تے
باؤں وڈا رامی اے یدی نا
سادھوں کو کہتا تھا چور آئے جے
اور چوروں کا کہتا تھا پے جاؤ



Divide and rule
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
جو بھی عمران خان سے ٹکراتا ہے منہ کے بل گرتا ہے۔ ایسا بیان پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے اب اگلے الیکشن پر ان کی سیاست بھی ختم۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Moonis koi doodh peeta bacha nahi ha.Us ne ye bayan soch samjh kar dia.Aik traf kaha ke Bajwa se zaydity ho rahi ha dosri traf Bajwa ko exposed bhi kar dia jo kehta tha ke ham ab Neutrals ho gey hain.
IK ne Moonis ke bayan just routine matter lia ha.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Meray pass kuch sawalaat hain.Jis ke jawabaat mujhay tamam yahan ke members se chahain.

1:IK ko kiss ne kaha ke ap ne akhir tak stand lena ha 10 April ki raat tak?
2:Agar IK last hour tak stand na leta tu kia CJ.IHC.Athar aur SC.CJ.Bandial exposed hotay?
3:Kia ye blunder nahi thi Bajwa ur SC.IHC ke judges ki 10 April ki raat ko khud se exposed hona?
4:Wo kon banda tha Jo RCO ke sab kirdaro se Pehlay din se waqaf tha(Bajwa,Nadeem Anjum, Gen.Nasser)aur social medias par slowly in ko exposed karta raha?
5:Sahafio mein sab se Pehlay Arahad Shareef ko kis ne Regime Change operation karnay walo ki informations di?
6:Kia Arahad Shareef ka talk show ' Wo Kon Tha?'asal wajah bani iss ke qatal ki?
7:Kin logo ke RCO mein stakes itnay high they ke wo Imran Khan ko qatal karnay ki akhari had tak chalay gey?
8:Pmln ki Mayrum videos leaks,S Gill torture, IK ke qatal ki try mein kitni involve thi?
 
Last edited:

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
ایک طرف عمران خان کے اتحادی اور دوسری طرف چلے ہوئے کارتوس باجوے کا ساتھ۔
الہی خاندان کنفیوژن کا شکار ہے۔ ان کی حالت ایسے ہے کہ میں کہڑے پاسے جاواں میں منجھی کتھے ڈھاواں ۔
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
The only face saving for Bajwa would be to return all his illgotten wealth and that of his family. Rest is all chatter (gup shup).
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
مونس الٰہی کو لگتا ہے اب فوج کے ساتھ جائیں تو بھی اور تحریک انصاف کو چھوڑیں تو بھی سیاست ختم ہے اور دونوں کو چھوڑ دیں تو بھیاور نون یگ کی طرف دیکھیں تو ویسی ہی تباہی ہے جو ان کی یپلز پارٹی کے ساتھ جانے سے ہوئ تھی۔
 
Last edited:

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
Peeves Elahi is an establishment tool. He is trying image building for Bajwa as per instruction from establishment.
( This is not true that Bajwa told this to P. Elahi)