ملک کی معاشی صورتحال سے پریشان پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ

inflation-pakistan-economy-down-shebaz-sharif.jpg


گزشتہ سروے میں اپنی بچت میں اضافے کا دعویٰ کرنے والے افراد کی شرح میں بھی تازہ ترین سروے میں 5 سے 7 فیصد کمی ہوئی: رپورٹ

ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے تناظر میں عوام کی رائے جاننے کیلئے قائم ادارے گیلپ پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ گیلپ پاکستان کے اس سروے میں ملک بھر سے تقریباً 2 ہزار افراد نے حصہ لیا جن کے مطابق مہنگائی ان کے لیے سب سے زیادہ تشویش کی وجہ ہے۔ تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال سے پریشان افراد کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ شرح 73 فیصد ہو گئی ہے۔

گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 12 فیصد افراد کی طرف سے ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان ظاہر کیا گیا جبکہ سروے میں شامل بیشتر افراد نے مہنگائی کے باعث بچت میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ گزشتہ سروے میں اپنی بچت میں اضافے کا دعویٰ کرنے والے افراد کی شرح میں بھی تازہ ترین سروے میں 5 سے 7 فیصد کمی ہوئی ہے، ایسے ہی ان افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی جنہوں نے گزشتہ سروے میں کہا تھا کہ مہنگائی سے ان کی بچت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

تازہ ترین سروے رپورٹ میں ملک کی معیشت میں بہتری سے مایوس ہونے والے افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور 48 فیصد افراد کا خیال تھا کہ اگلے 6 مہینوں میں معاشی صورتحال مزید خراب ہو گی۔ گزشتہ سروے میں اپنی بچت میں اضافے کیلئے پرامید افراد کی شرح میں 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ مستقبل میں اپنی بچت میں اضافے کے امکان سے لاتعلق افراد کی شرح 19 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد تک ہو گئی ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
اس گٹھے حرام زادے ٹڈے شہبازے کنجر چور فراڈئے منی لانڈر کنجر کی وہ سو کالڈتجرُبہ کار ٹیم کا تجربہ کیا اس گٹھے کے پچھواڑے میں گھس گیاہے یا گشتی فراری قطری رکھیل کے بوٹوکس والے پچھواڑے میں
 

Amatuka

MPA (400+ posts)
Surprised to see it. The media was completely dumb on inflation. They were so active in IK's Era.