مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

2islamabadhocourtt.jpg

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ مزاروں پر کروڑوں روپے کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں جلد اسکروٹنی کے لیے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ڈی جی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کام فاسٹ ٹریک پر ہے یا سلو ٹریک پر؟ جس پر ڈی جی الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ لاکھوں ٹرانزیکشنز کا معاملہ ہے، جسے اسکروٹنی کمیٹی دیکھ رہی ہے۔ وکیل پٹیشنر نے کہا کہ ہم امتیازی سلوک کے خلاف عدالت آئے ہیں۔ جب سب جماعتوں کی اسکروٹنی کا پراسس ایک ساتھ شروع ہوا تو باقیوں کے لیے وقت کیوں لگ رہا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1622928170923216899
چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا ہم ان کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر کریں؟ جس پر ڈی جی الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف شکایت آئی تھی، جس پر معاملہ شروع ہوا۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا معاملہ اسکروٹنی کمیٹی کے پاس ہے۔ 17 سیاسی جماعتوں کا معاملہ الیکشن کمیشن خود دیکھ رہا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پارٹیوں کے لیے آنے والی فنڈنگ پر تو ٹیکس بھی ادا نہیں ہوتا ناں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ پارٹی فنڈز پر ٹیکس نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ہاں اکانومی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ کوئی شخص اگر ایک کروڑ کا چیک دیتا ہے تو کیا وہ اس رقم پر ٹیکس ری بیٹ لیتا ہے؟

چیف جسٹس نے کہا ہمارے ہاں مزاروں کی آمدن کروڑوں میں ہے جس کا کوئی حساب کتاب بھی نہیں۔ مستقبل میں یہ ساری چیزیں آنی ہیں، آپ کو مستقل کسی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو ہائر کرنا چاہیے جو یہ معاملات دیکھے۔ ایف اے ٹی ایف کے بعد اب آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ بھی ہے کہ اکانومی ڈاکومنٹیڈ ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا فیصل آباد میں آج بھی کروڑوں کا بزنس پرچیوں پر ہو رہا ہے۔ کراچی میں بھی ٹریڈنگ ساری ایسی ہو رہی ہے۔ بدقسمتی ہے کہ ملک میں ایک متوازی اکانومی بھی ہے جو زیادہ مضبوط ہے۔ عدالت نے ن لیگ اور پی پی کے اکاؤنٹس کی جلد اسکروٹنی کے لیے درخواست پر سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
DHA jo koriyon k bhao ghareebo ki zameen zabardasti khareed raha hai uska bhi koi hisaab kitaab nahin.
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
جج صاب نے نواز شریف تے زرداری دا حساب کر دتا اے بس ہن چھوٹے موٹے مزارے رہ گئے آ۔
ججاں نوں مبارکاں۔