لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں دوران ریڈ پولیس تشدد سے 55سالہ شہری جاں بحق

lahore-police-case-ee.jpg


مقتول کے بیٹے کے مطابق اس کے والد کو گرفتاری کے دوران پولیس نے پہلے تھپڑمارے اور پھر گن کے بٹ مارے جس کی تاب نہ لاکر وہ جاں بحق ہوگئے۔

https://twitter.com/x/status/1640062808275537920
پولیس حراست میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں مقتول شیخ منیر کو اسکے پچھلے حصے پر بٹ مارے، جس پر اسکا بٰٹا پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرنے لگا تو پولیس نے اسے بھی نہ بخشا اور دھکے اور تھپڑمارتے رہے

https://twitter.com/x/status/1640082101495111687

پولیس تشدد سے مقتول شیخ منیر کی حالت غیرہوگئی جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی۔


اہل علاقہ کے مطابق شیخ منیر نامی مقتول کباڑئیے کا کام کرتا تھا۔
 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
یوتھیو سانحہ ساہیوال بول گئے
کس پلیت مٹی کے بنے ہوئے ہو تم؟
بیغیرتی کی حد ہوتی ہے کوئی
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
یوتھیو سانحہ ساہیوال بول گئے
کس پلیت مٹی کے بنے ہوئے ہو تم؟
بیغیرتی کی حد ہوتی ہے کوئی

خدا کے لئے اس خاندان کو دیکھیں جن کے گھر میں پولیس تشدد کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ساہیوال والا واقعہ یا ماڈل ٹاؤن والا واقعہ اس بات کی اجازت یا لائسنس نہیں دے دیتا کہ پولیس جس کو چاہے تشدد سے مار دے۔ انصاف کی بات کریں اس شخص کے لئے جو جان کی بازی ہار گیا۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے یہ قرآن کہتا ہے۔ انصافیوں کو چھوڑیں پی ٹی آئی سے دشمنی کا یہ مطلب نہیں ہونا چاہئے کہ انصاف کے تقاضوں کو پاؤں تلے روند ڈالیں۔ قرآن کہتا ہے کہ کسی قبیلے کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف سے گریز کرو۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
یوتھیو سانحہ ساہیوال بول گئے
کس پلیت مٹی کے بنے ہوئے ہو تم؟
بیغیرتی کی حد ہوتی ہے کوئی

بیغیرتی کی حد دوسروں کے لئیے ہے
نواز لعل نہرو کے غلاموں کے لیئے نہیں اگر ہوتی تو یہ پوسٹ کرنے سے پہلے چلو بھر پانی میں ڈوب مرتے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو یاد کر کے

😂
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
This is what sharifs and their touts has done to the Punjab police, the punjab police dont hesitate in killing anybody.