دہشتگردی،معاشی حالات:وزیرقانون کانگران سیٹ اپ میں توسیع کاعندیہ

azamn66-.jpg

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی بھی گنجائش ہے، امن و امان یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں انتظام موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، آئین میں نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش اور اگر امن و امان یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں انتظام موجود ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مثال دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئین میں رہتے ہوئے نگران حکومتوں کے وقت کی کمی بیشی کی جاسکتی ہے، 1988میں سیلاب کے باعث انتخابات ملتوی کرد یئے گئے تھے، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی تھی۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین میں رہتے ہوئے انتخابی اخراجات اور مردم شماری کا معاملہ دیکھے گا، فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے تاریخ دے گا، انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مردم شماری پر انتخابات کرانے کے لیے پچھلی مرتبہ آرٹیکل 51 میں ایک آئینی ترمیم کی گئی تھی، نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں، اگر الیکشن کمیشن سے فیصلے میرٹ پر ہیں اور پی ٹی آئی کے حق میں نہیں آرہے تو کسی کا قصور نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری 5 صفر کے ساتھ ہوئی ہے، الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ نگران وزیراعلیٹ پنجاب ڈکٹیشن لے کر صوبہ چلائیں گے تو یہ آئین کی منشا نہیں۔

فواد چوہدری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوا، عدالتیں آزاد ہیں وہ فواد چوہدری کے معاملے پر فیصلہ کریں گی۔
 

abidbutt

Senator (1k+ posts)
He is the most Begharat Law Minister who polluted the ranks of the judiciary along with frauderist Bhon and now with army by conducting bomb blasts he is after creating a situation that this set may use an excuse for delaying general elections.

Curse Hafiz Asim, Curse Showbaz, Curse Law Minster and Curse this whole PDM set up
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


ملک کے دگرگوں معاشی حالات اور دہشتگردی کا دوبارہ سر اٹھانا انہی کے ١٠ ماہ کے کالے کرتوتوں کا نتیجہ ہے اور اب اپنے انہی کالے کرتوتوں کا بہانہ بنا کر اپنی مدت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں
وہ حافظ اور بندیال کدھر مر گئے ؟؟؟
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Yaad rakhain.Peshawar ka blast inside job thi.aur agay Jo bhi blast ho gein wo bhi inside job hi ho gein.
Ye sab election postponed karwanay aur Mulk mein kisi bhi waqt Martial Law ya emergency ki rah hamwar karwanay ke lia kia ja raha ha.Pakistanio ke khoun se PDM..Company apnay zatti maqasad hasal karay gi..USA..Israel.India bhi on board hain behind the scenes.. Iss khittay mein China..Russia..Iran.Afghanistan ko control karnay ki big game mein Pakistan ki sarzameen istamal ho gi.Badlay mein Company aur ruling elite class ko $$ milay gein..
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
If elections are delayed due to this then public will be compelled to believe that corrupt PDM beggars and their shameless handlers are involved in killing it's own people so that they can delay elections.