حکومتی اتحاد فیصلہ کر چکا کہ نئے انتخابات کی تاریخ نہیں دینی: عارف حمیدبھٹی

arifhaamhsh.jpg

آپ کو دو تین مہینوں میں نظر آ جائے گا کہ عمران خان کی اس حالت میں مجھے انتخابات نظر نہیں آرہےاور دوسری طرف سے کہا جا رہا ہے کہ دسمبر تک!

نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میری خبر کے مطابق فواد احمد چودھری بھی انڈر آبزرویشن ہیں ان پر بھی برا وقت آ سکتا ہے، اللہ کرے میری خبر غلط ہو لیکن اس اتحادی حکومت نے سوچ لیا ہے کہ عمران خان کے ایک ایک پیادے کو ناانصافی کر کے کچلا جائے۔

پروگرام کے میزبان سعید قاضی کے سوال پر کہ "عمران خان کے پیچھے جتنے لوگ آتے ہیں ان کے پیادوں کے پیچھے کوئی نہیں نکلتا" کا جواب دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں، آپ کو دو تین مہینوں میں نظر آ جائے گا کہ عمران خان کی اس حالت میں مجھے انتخابات نظر نہیں آرہےاور دوسری طرف سے کہا جا رہا ہے کہ دسمبر تک!

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے قائدین نے این او سی لے لیے ہیں جبکہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے اور جانے والوں نے نگران حکومت کا سیٹ اپ تیار کر رکھا ہے جس کے نام بھی فائنل ہو چکے ہیں، عمران خان کا خوف انہیں ملک برباد کرنے کی طرف لے کر جا رہا ہے لیکن یہ لوگ بھول چکے ہیں کہ آئین میں نگران حکومت صرف 3 مہینے کیلئے آ سکتی ہے، انہیں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ سے کوئی ریلیف مل جائے گا لیکن انہیں وہاں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ہر روز چند صحافیوں سے ملنے اور چھوٹے چھوٹے بیانات دینے کے بجائے کہیں کہ ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں جس کیلئے آپ کو اسمبلیاں تحلیل کرنی ہونگی ورنہ ایک ایک کر کے آپ کے پیادوں کو چن چن کر مارا جائے گا جس کے بعد آپ کا نمبر ہو گا!

عارف حمید بھٹی کے مطابق موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا، معاشی تباہی اور ایمرجنسی کی باتیں ہو رہی ہیں، سیاسی عدم استحکام سب کو نظر آ رہا ہے لیکن موجودہ حکمرانوں کی کوشش ہے کہ اپنے مقدمات ختم کروائے جائیں اس کے بعد کمیشن لیکر کچھ لوگ رفوچکر ہو جائیں گے اور عمران خان دیکھتے رہ جائینگے۔
سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ایک صحافی دوست کو چند دن پہلے دھمکایا گیا، پہلے ان کی گاڑی کو ٹکر مارنے کا پروگرام تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں محفوظ رکھا! حکومتی اتحاد فیصلہ کر چکا ہے کہ عمران خان کو انتخابات کی تاریخ نہیں دینی چاہے اس کیلئے انہیں 100 بندوں پر جھوٹے پرچے درج کروانے پڑیں یا مارنا پڑے۔ عمران خان کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ یا تو چپ کر کے بیٹھ جائیں یا میدان میں آئیں! کیونکہ وہ چن چن کر انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Who wants elections? First let PDM destroy economy in next 8 months and get exposed. elections are already due in 8 months.
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Chpudhry .... is snake in cuffs ... they are all combined mafia ...Khan will never come back ... Generals , Judges , journalists and politicians will never tolerate Khan ...we are still slaves of our system ..would be better if would be colony of GB.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Nah do date, aglay 8 mahinay mein jounsa teer maar lena hai jo pichlay 8 mahino mein maar liya hai.
Bund to lagni hai har haal mein. They just have to choose if it is in the next 8 days or 8 months
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
لیو جی ، میٹرک فیل پھاٹی کو گیٹ نمبر 4 سے دوبارہ بنُڈ تار آئ ھے ۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Imran Khan ko short & Long term policiy banani chahiey.

Short Term mein press conference, Biyanaat or hakomat pe new election kay liey pressure tactic shamil hoon

Long term mein KPK & Punjab assemblies ko dissolve karna or dono province mein new election kar new gornment form karna.

Jaisa keh nazer aa raha hay keh PGM ko ye lagta hay keh ye un ka akhri chance hay or new election mein un ko kuch nahi milley ga to PTI sabar se kaam lay simply PDM government ki karkardagi ko daily tanqeed ka nishana banaey, economy in se theek honi nahi or saarey muamlaat economy se jurrey huey hain, in ki har khaami bahir nikaal kay awaam kay samney rakh dein. ye apney bojh se girney waley hain

Punjab mein agerPervez Elahi baat manta hay to theek nahi to waqt guzara karein or next election se pahley kein keh election apna apna, election kay baad dekhein ge kis ne kis kay sath jana hay

Perevez Elahi assembly dissolve nahi kaarna chahta or zardari bhi aaj kal isi chaker mein Pervez Elahi se baat kar raha hay or chance yehi hay keh Pervez Elahi zardari ki baat maan jay ga, or heely bahaney se assembly dissolve nahi karey ga

Imran & PTI ko apney iqdamaat pe ghour karna chahiey, jo kaam nahi karna us ka Elaan na karein, or jo karna hay us ko fori karein