حکمران اتحاد کا صدر عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

arif-alvi-pdm-ithaad.jpg


حکمران اتحاد کی عمران خان،عارف علوی کو دفاعی پوزیشن پر لانے کی حکمت عملی ،صدر عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

تفیصلات کے مطابق صدر عارف علوی کے وزیراعظم شہباز شریف کو خط نے حکومت کو پریشان کردیا ہے جس میں الیکشن التواء، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور میڈیا پر عائد پابندیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے دار ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد نے عمران خان کے خلاف جارحانہ قانونی اقدامات اٹھانے کا جو فیصلہ کیا تھا اس پر عمل در آمد شروع کیا جارہا ہے۔

آئینی وقانونی ماہرین گزشتہ سال تحریک عدم اعتماد کے وقت قاسم سوری کی رولنگ کی روشنی میں عمران خان کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی کی طرف سے قومی اسمبلی توڑنے کے احکامات کے خلاف ایک پٹیشن تیار کر رہے ہیں، جس میں ان کے خلاف کارروائی کیلئے بطور خاص اس اہم نکتہ کو اٹھایا جارہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے بھی متفقہ طور پر عمران خان اور صدر علوی کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

نجی چینل کے مطابق میاں نوازشریف،آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور دیگرقائدین کے اتفاق رائے سے یہ پٹیشن تیار کی جارہی ہے۔اگر عدالت پٹیشن منظور کرلیتی ہے تو صدر عارف علوی اور سابق وزیراعظم پر آئین سے غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے۔