حج اسکیم : ڈالرز جمع کروانے والے عازمین حج قرعہ اندازی کے بغیر حج کریں گے؟

PIA-hajj-pakistan-ppter.jpg


حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کروانے والوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ

حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کروانے والوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا، 22 ہزار 4 سو سے زائد عازمین ڈالرز جمع کرانے پر حج قرعہ اندازی کے بغیر حج کریں گے۔

ڈالر بحران حج پر بھی اثر انداز ہو گیا، ڈالرز لانے والوں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈالرز لاؤ حج قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہو جاؤ، مجوزہ حج پالیسی 2023ء کے اہم نکات سامنے آگئے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کا 25 فیصد کوٹہ سپانسر شپ سکیم کے تحت ڈالر دینے والوں کیلئے مختص ہو گا، پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کرانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جاسکیں گے، وزارت خزانہ نے حج اخراجات کیلئے ڈالرز کے انتظام سے معذرت کر لی تھی، ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت نے 40 کے بجائے 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی قلت کے سبب سرکاری سکیم کا مزید حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دیا جا سکتا ہے، سرکاری سکیم کے تحت فی کس حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
خدا غارت کرے انہیں پہلے حج چار لاکھ سے گیارہ لاکھ لے گئے اب حجیوں سے حج کے بدلے سٹے بازی کروانا شروع کر دی کہیں یہ بغیرت حاجیوں سے چرس بھی سمگل کروانا شروع نہ کردے