جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

14%D8%A8%D8%A6%D8%B2%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%82%D8%AA%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1.jpg

وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہم ان کیساتھ ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "آف دی ریکارڈ" میں بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والے وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے دعوی کیا کہ پارٹی منشورپراقتدارمیں آئے، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں گے عمران خان ہمارےلیڈرہیں اوران کےنظریےکیساتھ ہیں عمران خان ہمارےلیڈرہیں جو بھی فیصلہ کریں گےقبول کریں گے۔

اختر ملک نے بتایا کہ وہ علیم خان کی رہائشگاہ پر ہونے والےاہم اجلاس میں شریک تھے جس میں انہوں نے مشورہ دیا تحفظات ہیں تو ان پر بات کرنے کے لئے پارٹی پلیٹ فارم موجود ہے،علیم خان کی جانب سےدعوت پر اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی آئی کے دوست اکٹھے ہوئےتھے۔


انہوں نے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم سمیت تمام لوگ تحفظات دور کر سکتے ہیں، ہم پارٹی کے پابند ہیں اور پارٹی کی جانب سے گئے جانے والے فیصلوں کا احترام کریں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی نے کبھی جہانگیرترین گروپ سےملنےپر روکانہیں، ہم سب اکٹھےہیں، جہانگیرترین اورعلیم خان کو کبھی الگ نہیں سمجھا ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کا آج بھی کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں تھےاور رہیں گے، جو بھی کوئی تحفظات ہیں وہ پارٹی سطح پردورکیےجائیں گے پارٹی منشورپراقتدارمیں آئے، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں گے عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گےقبول کریں گے۔

صوبائی وزیر صمصام علی بخاری نے بھی عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا۔


دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کے شرکا نے مؤقف اپنایا کہ عثمان بزدار قبول نہیں، اس سے کم پربات نہیں ہوگی، عثمان بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج تباہ کردیا، مزید خاموش نہیں رہیں گے، آئندہ 48 گھنٹےاہم ہیں۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے ارکان کی اکثریت نے اہم فیصلوں کا اختیار قیادت کو سونپ دیا، جہانگیرترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے دیگراراکین سے بھی رابطے کریں گے، ارکان کی تعداد 50 سے زائد ہونے پر پاور شو کیا جائے گا۔


آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا جس کے مطابق دونوں گروپ پہلے اپنے 25 ،25 ارکان پنجاب اسمبلی شو کریں گے پھر مشترکہ دوستوں کے ذریعے وزیراعظم سے رابطہ کیا جائےگا، تاہم ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
عثمان بزدار پیُ ٹی آئی کا پورس کا ہاتھی ہے اس نے تباہ و برباد کردیا اس کے پھپھڑ اور باقی رشتہ داروں نے جولوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں عمران خان نے اس گدھے کی کرپشن پر اپنے جس بندے سے انکوائری کرائی وی خود بزدار کا بینیفشری ہے۔ ایک اندھے کو بھی شاید نظر آجائے کہ بزدار اس کے رشتے دار اور پھر درانی مرحوم جیسے بندے کو پنجاب پولیس ریفارم نہ کرنے دینا کسی بھی اچھے پولیس افسر کو نہ ٹکنے دینا بیوروکریسی کی ستیاناسی اس نے تو آتے ہی پنجاب پولیس کا مزید ستیا ناس شروع کردیا تھا مانیکے کی بیٹی کو کوئی انوکھی مخلوق بنا کر پیش کردیا تھا اگر پولیس آفیسر نے ایک جوان لڑکی کو آدھی رات کو روک کر پوچھ لیا کہ اس وقت آدھی رات کو اکیلی کہاں جارہی ہو تو اس پولیس افسر کو عبرت کا نشان بنا دیا ش
کیا وہ لڑکی آسمان سے اتری تھی کہ آدھی رات کو اکیلی بازار میں جارہی ہو تو اس سے پوچھنا کہ اس وقت رات کو کہاں جا رہی ہو تو کیا کوئی جرم کیا مگر مانیکے کی بیٹی شاید آسمان سے اتری تھی ، پھر مانیکوں کی طرف کے نکاہ کی گواہ جٹ اور گوجر اس کے پٹرول پمپ اور باقی حرام زدگیاں ان سب سے تو آغاز تھا مگر اس بزدار کے رشتے داروں کی کرپشن کے ثبوت اینکر عمران خان نے اکٹھے کئے مگر بزدار تو شاید کوئی بخشی روح تھی کہ عمران خان وزیر اعظم ہو کر بھی اس کے خلاف کوئی ایکشن لیتے ہوئے گھبراتا تھا اعظم خان کی جگہ کسی اور سے انکوائری کراتے تو بزدار اور مانیکوں کی ملی بھگت لوٹ مار اور حرام زدگیاں عمران خان کی آنکھیں کھول دیتیں جو شاید اعظم خان یا کسی اور نے ان آنکھوں کو بند کیا ہوا تھا۔ اب بھی آنکھیں کھولو عوام نے تمہیں ووٹ دئے اور وزیر اعظم بنا یا بزداروں مانیکوں اور ان کے جٹ گجر نے نہیں بزدار سے جان چھڑاؤ اور اس کے چور پہھپھڑ حرام خور رشتے داروں کی لوٹ مار ختم کرو جٹ گجر اور پپھڑ کو الٹا ٹانگو جن ۔۔۔زادوں نے بزدار کے رشتے دار ہونے پر کرپشن کی اور بزدار کے لئے لوگ ہاتھ اس لئے ہولا رکھتے تھے کہ وہ نکاح کے گواہوں کا خاص بندہ اور یہ انکا ہی نامزد کردہ ہے جتنا نقصان بزدار نے تمہیں پہنچایا پوری اپوزیشن بھی مل کر نہیں پہنچا سکتی تھی اب بھی اس بزدار سے اپنی اور ہماری جان چھڑاؤ نہیں تو اب اسکی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی سے جان چھڑا لیں گے عمران خان آنکھیں کھولو
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Usman Buzdar ne ghalat kya kia hai? Har district mein universities aur hospitals bana raha hai. These blackmailers can’t blackmail Imran khan. In this testing time, they should be strengthening Imran khan rather than backstabbing him and helping the opposition.
 

The Oasis

MPA (400+ posts)
Usman Buzdar ne ghalat kya kia hai? Har district mein universities aur hospitals bana raha hai. These blackmailers can’t blackmail Imran khan. In this testing time, they should be strengthening Imran khan rather than backstabbing him and helping the opposition.
sirf ailan karne say kaam nahi chalta, ye Pakistan hay yahan implementation kay lieay proper banda chahieay, CM needs to know A to Z of dealing with bureaucracy, politics and local bodies officials. Buzdar was a wrong choice from the first day as he had no prior experience of working at such level, Buzdar vs 3 times CM Punjab what a joke
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
sirf ailan karne say kaam nahi chalta, ye Pakistan hay yahan implementation kay lieay proper banda chahieay, CM needs to know A to Z of dealing with bureaucracy, politics and local bodies officials. Buzdar was a wrong choice from the first day as he had no prior experience of working at such level, Buzdar vs 3 times CM Punjab what a joke
Sirf ailan nahi kiya, kaam bhi jari hai inn projects par. 3 times joker CM had no interest in staying here as he was stopped at the airport when he was escaping the country. Tell me if there is any corruption charge against Buzdar or his cabinet? If there is then the opposition would have gone to the courts already.
Asal baat ye hai k khamosh tabah aur simple aadmi ko loag jeenay nahi dete aur khas kar corrupt media jo lifafo par palta tha.