جنرل باجوہ کے جاتے ہی اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد

azam-nazirss.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کے اپنے عہدے سے استعفیٰ کو وزیراعظم شہباز شریف نے نامنظور کرلیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام لے کر وفاقی کابینہ ارکان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ پر پہنچے، وفد میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق شامل تھے۔

وفاقی وزراء نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ اعظم نذیر تارڑ بطور وفاقی وزیر قانون اپنا کام جاری رکھیں گے اور ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایات پر اعظم نذیر تارڑ بدھ سے دوبارہ بطور وزیرقانون اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے24 اکتوبر کو بطور وزیر قانون اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد سردار ایاز صادق کو وزارت قانون کا اضافہ قلمدان سونپا گیا تھا اور اس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
سیاسی گونلو کی پھرتیاں

شہباز جیسا احمق اور ناکارہ انسان ایسے ہی اچھل کود کرتا ہمیشہ کیلئے دفع ہو جائے گا
لعنت میڈیا کے لعنتیوں پر جنہوں نے صرف ذاتی مفاد کیلئے ایک ایسا شخص جسنے دھائیوں وزیر اعلی رہ کے پنجاب کیلئے ایک بھی کام نہیں کیا تھا اسپر شہباز سپیڈ کا پراپگنڈا کیا
ستر وزیر اور کام ٹکے کا نہیں علاوہ خزانے کی بندربانٹ اور ضیاع کے