بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے غیرمعمولی خطرے کا باعث بن چکی ہے

14khasoorthaal.jpg

معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے غیرمعمولی خطرے کا باعث بن چکی ہے، اس وقت ملک میں صاف شفاف انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مذہبی و سیاسی تنظیم مجلس وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے کامیاب انعقاد پر مجلس وحدت المسلمین کی طرف سے عمران خان کو مبارکباد پیش کی گئی اور آئندہ ان کی سیاسی حکمت عملی کی مکمل تائید کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ بڑی تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے غیرمعمولی خطرے کا باعث بن چکی ہے، اس وقت ملک میں صاف شفاف انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1597566685078491136
سربراہ وفد علامہ راجہ ناصر عباس کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے حقیقی آزادی کے بیانیے کو ہر مکتب فکر میں غیرمعمولی پذیرائی اور قبولیت ملی ہے، پاکستان اس وقت پیچیدہ ترین سیاسی ومعاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ملک میں جاری عدم استحکام ختم کرنے کے لیے عمران خان کے فوری عام انتخابات کے مطالبے کی مکمل طور پر تائید کرتے ہیں۔

عمران خان کی سیاسی جدوجہد میں ہر مرحلے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے شانہ بشانہ نظر آئیں گے۔

سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں وقائدین کی شرکت قابل تحسین ہے، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اشتراک قابل قدر ہے۔

پاکستان کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کیلئے قانون وآئین کی بالادستی لازم ہے۔ ملک کی تیزی سے بگڑی معاشی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے ملک شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ میری ملک کے تمام شعبوں اور مکاتب فکر کے شہریوں سے اپیل ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے آگے آئیں اور پاکستان کو قانون ودستور کی راہ پر چلانے کی اس تحریک میں ہمارے بازو بنیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

Good to see Raja Nasir Abbas Sb with the PM.
I think there should be some rapprochement between PTI and TLP as well..... Jeo aur jeenay dow.