آپ کی جسمانی وضع اور صحت

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
آپ کی جسمانی وضع اور صحت


11781659_486021294890387_5358650149700995072_n.jpg


آپ کے وزن میں کہیں بیس بر س کی عمر کے بعد جاکر ٹھہرائو آئے گا اس لئے وزن میں کمی بیشی کے بارے میں پریشان ہو کر اور کوئی اقدام کر کے اپنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیے:فوٹو : فائل



استحالہ یا میٹابولزم کیا ہے؟ آسان زبان میں آپ یوں سمجھ لیجئے کہ استحالہ ان تمام افعال کا مجموعہ ہے جو آپ کے بدن میں ہر دم جاری رہتے ہیں اور آپ کے جسم کو زندہ رہنے کے لئے توانائی فراہم کرتے ہیں ۔آپ کے جسم میں پہنچنے والی غذا کا توانائی میں تبدیل ہونا بھی استحالے کا ایک حصہ ہے ۔ ظاہر ہے کہ اس تمام عمل کے دوران خلیے بھی شریک رہتے ہیں۔

بعض لوگوں کے خلئے اس عمل کو تیزی سے انجام دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا نظام استحالہ تیز ہے ۔ ایسے لوگ عام طور پر دبلے پتلے ہوتے ہیں چنانچہ یہ لوگ خوب کھاتے ہیں لیکن پھر بھی موٹے نہیں ہوتے۔اس کے مقابلے میں جو لوگ موٹے ہوتے ہیں عموماً ان کا نظام استحالہ سست ہوتا ہے ،دراصل ہوتا یہ ہے کہ ان کا جسم غذا کو توانائی میں تبدیل کرنے کے لئے زیادہ وقت لیتا ہے اور جو غذا توانائی میں تبدیل نہیں ہوپاتی، وہ چربی کی صورت میں جسم میں جمع ہو جاتی ہے، یہی موٹاپا ہے۔

ورزش یا بستر:

آپ کا جثہ یا جسمانی بناوٹ کیسی ہے۔ اس کا زیادہ تر انحصار آپ کے طرز زندگی پر ہوتا ہے۔ آپ زندگی پھرتیلے اور چاق و چوبند رہتے ہوئے گزارتے ہیں یا سست روی سے زندگی بسر کرتے ہیں، مثال کے طور پر بعض نوجوان صبح سویرے اٹھتے ہیں، ورزش کرتے ہیں، دن بھر فعال رہتے ہیں، جبکہ اس کے برخلاف بعض نوجوان دیر سے سوتے اور دیر سے جاگتے ہیں اوردن بھر کرسی پر بیٹھے،صوفے یا بستر پر پڑے رہتے ہیں۔

جو نوجوان ورزش کرتے ہیں انہیں بستر پر پڑے رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ جو نوجوان ورزش نہیں کرتے انہیں زیادہ غذا کی ضرورت نہیں ہوتی۔چنانچہ کاہل اور سست نوجوان جب زیادہ غذا کھاتے ہیں توا ن کی غذا سے توانائی بننے کے بجائے یہ غذا چربی کی صورت میں جسم میں جمع ہو جاتی ہے، لہٰذا اگر آپ کا
وزن زیادہ ہے اور وزن کم کرناچاہتے ہیں تو ورزش کیجئے اور بہت زیادہ نہ کھایئے۔

لیکن خدارا ،وزن کے معاملے میں بہت زیادہ حساس نہ ہوں بعض نوجوان خصوصاً لڑکیاں اپنا وزن کم کرنے اور خود کو ’’سلم‘‘ (دبلا)رکھنے کے لئے غذا کی مقدارانتہائی کم کردیتی ہیں بلکہ دوائوں کا استعمال بھی شروع کردیتی ہیں، وزن کم کرنے کے سلسلے میں یہ رویہ نہ صرف مضرصحت ہے بلکہ خطرناک ہے، خصوصاً لڑکیاں ازدواجی زندگی میں اس کا نقصان اٹھاتی ہیں۔

چلئے اگرآپ صحت مند نہیں ہیں تو صحت کے اصولوں پر عمل کیجئے اور خوبصورت نظرآنے کی فکر میں پریشان نہ ہوں ۔ یہ بات جان لیجئے کہ ابھی آپ نوجوان ہیں، یہ آپ کی بڑھوتری کی عمر ہے ، ابھی آپ کے وزن میں کمی بیشی ہوسکتی ہے ،آپ کے وزن میں کہیں بیس بر س کی عمر کے بعد جاکر ٹھہرائو آئے گا اس لئے وزن میں کمی بیشی کے بارے میں پریشان ہو کر اور کوئی اقدام کر کے اپنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیے۔ صحت خود اپنی جگہ ایک حسن ہے۔

Source

 
Last edited by a moderator: