آئی ایم ایف وفد کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی

ishaihhss55.jpg

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ وفد کی آمد سے قبل مہنگائی بڑھ گئی، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع کردیا گیا/ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پینتیس پینتیس روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت دو سو اننچاس روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اٹھارہ اٹھارہ روپے اضافہ کردیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں ملک میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کی رپورٹ آئیں، پیٹرول مناسب مقدار میں موجود ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا تھا کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے جس کا فیصلہ آئی ایم ایف وفد کے آنے سے پہلے کیا جاسکتا ہے،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امپورٹرز کاکہنا ہے آنیوالے دنوں میں پاکستان بھر میں دالوں کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے، ہمارے پاس صرف 15 دن کا سٹاک رہ گیا ہے۔

امپورٹرز نے اسکی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں دالوں اور دیگر اجناس کے کنٹینرز بندرگاہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں حکومت ریلیز نہیں کررہی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے پیاز کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پیاز 250 سے 270 میں فروخت ہورہا ہے جبکہ گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
IMF ko in logo ne batana ha ke ham logo par bojh daal kar ap ka qarza sood smait wapas karay gein.Abhi aur bhi chezo par taxes lagay gein.Patrol aur bhi mehanga ho ga.